عام انتخابات، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلوں پر سماعت

0
315
ecp

عام انتخابات 2024، سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کےبعد کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کا وقت ختم ہو چکا، الیکشن ٹربیونل اپیلوں پر 10 جنوری تک فیصلہ کرے گا،اپیلیں جمع کروانے کے لئے ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلوں کی وصولی کے لئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ہائی کورٹ ٹربیونلز دس جنوری تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔

این اے 15،اعظم سواتی الیکشن سے "آؤٹ” شعیب شاہین،عامر مغل کے اسلام آباد سے کاغذات منظور
اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،عامر مغل کے کاغذات نامزدگی این اے 46 اور 47 سے منظور ہو گئے، پی ٹی آئی رہنما زبیر فاروق ، چوہدری الیاس مہران ، عامر فاروق ، نیاز اللہ نیازی کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے

این اے 15، اعظم سواتی کی پٹیشن خارج،الیکشن نہیں لڑ سکتے،
اعظم خان سواتی کی الیکشن ٹربیونل نے پٹیشن خارج کر دی ، اعظم خان کے کاغزات آر او نے این اے 15 سے مسترد کئے تھے ،اعظم سواتی نے الیکشن ٹربیونل میں آر او کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے آر او کے فیصلہ کو بحال رکھ کر اپیل خارج کر دی،سینیٹر اعظم سواتی این اے 15 سے پی ٹی ائی کے امیداور تھے، این اے 15 سے نوا ز شریف الیکشن لڑ رہے ہیں، اعظم سواتی نے نواز شریف کے مقابلے میں کاغذات جمع کروائے تھے

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر اعتراض ہٹا دی، جسٹس رسال حسن سید نے این اے 117 کے ریٹرنگ افسر کو نوٹس جاری کردیا، جسٹس رسال حسن سید نے کہا کہ ریٹرنگ افسر کل ریکارڈ لے کر عدالت میں پیش ہوں، مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف ندیم شیروانی نے اپیل دائر کر رکھی ہے، اپیل میں این اے 119 کے ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے، اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ، مریم نواز نے کاغذات میں درست حقائق بیان نہیں کیے ، اپیلیٹ ٹریبونل مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے.

خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی مستر د ہونے پر نوٹس جاری
لاہور 122این اے سے سردار خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلٹ بنچ نے اپیل پر آر اوکو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کرلیا ، وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ تجویز کنندہ کا ووٹ 15 دسمبر کو تبدیل کر دیا گیا ،اس وقت الیکشن شیڈول جاری ہو چکا تھا ،الیکشن شیڈول آنے کے بعد ووٹ تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔اپیل کنںدہ کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ بنچ نے سردار خرم کھوسہ کی اپیل پر سماعت کی

جمشد چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلٹ بنچ نے الیکشن اپیل پر ار او کو نوٹس جاری کرتے ہوے 7جنوری کو ریکارڈ طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے آر اوز کو پرائیویٹ وکیلوں کی خدمات سے روک دیا
عام انتخابات 2024 سکروٹنی کے بعد اپیلوں پر سماعت،ریٹرنگ افسران کے اپیلٹ ٹربیونلز میں پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس،الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ریٹرنگ افسران اپنے فیصلوں سے متعلق اپیلٹ ٹربیونلز میں پیش ہوں،ریٹرننگ افسران کی طرف سے اپیلٹ ٹربیونلز میں پیش نہ ہونا تشویشناک ہے،متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آر اوز اپیلٹ ٹربیونلز پیش ہوں، الیکشن کمیشن نے آر اوز کو پرائیویٹ وکیلوں کی خدمات سے روک دیا، الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن لا افسران آر اوز کی معاونت کرسکتے ہیں

الیکشن ٹریبونل،بلوچستان ہائیکورٹ ،اپیلیٹ کورٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت ہوئی،اپیلیٹ ٹریبونل کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں،جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 44 کے امیدوار عبدالستار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 44 کے امیدوار محمد علی مہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ،جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 50 کے امیدوار قیام الدین کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 45 کے امیدوار غلام حسین کی اپیل خارج کردی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 45 کے امیدوار محمد یوسف کی اپیل خارج کردی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے این اے 264 کے امیدوار عادل عمران کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے این اے 262 کے امیدوار حکمت اللہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت ملتوی
این اے 15، سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل نے اپیل پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی، نواز شریف کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون ٹربیونل میں پیش ہوئے،الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ ممبرانِ پارلیمنٹ کی اہلیت کا کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 15 مانسہرہ سے سابق وزیر ،پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی نے چیلنج کر رکھے ہیں

صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیل،آر او سے ریکارڈ طلب
لاہور ہائیکورٹ: پی پی 150اور این اے 119سے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف الیکشن اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلٹ بنچ نے متعلقہ آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل ریکارڈ سمت طلب کر لیا،جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ بنچ نے صنم جاوید کی الیکشن اپیل پر سماعت کی ، اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ جلاو گھیراو مقدمہ سمت تمام مقدمات میں اسکی ضمانتوں کو منظور لیا گیا۔پولیس نے سیاسی بنیادوں پر اسکے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو سکروٹنی کے لیے پیش نہ ہونے دیا ،آر او نے اسکے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ۔عدالت آراو کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت اسکو الیکشن لڑنے کی اجازت دے،

راجہ بشارت کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے خلاف اپیل کا معاملہ ،سابق وزیر قانون راجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی کی اپیل منظور کر لی گئی،الیکشن ٹریبونل نے سابق صوبائی وزیر کو دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کے اعتراضات مسترد کر دئیے،راجہ بشارت نے حلقہ این اے 55 اور پی پی 15 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے

پرویز الہیٰ ،قیصرہ،مونس کی اپیلوں پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی
سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی ،قیصرہ الہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن اپیلوں پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلٹ بنچ نے اپیلوں پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی ،الیکشن اپیلٹ بنچ نے الیکشن اپیلوں پر آر او ز کو کاغذات نامزدگی کا اصل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ،جسٹس راحیل کامران شیخ نے الیکشن اپیلوں ہر سماعت کی،اپیل کنندہ کی طرف سے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وکیل اپیل کنندگان نے کہا کہ پرویز الہی قیصرہ الہی اور مونس الہی کو این اے 64 گجرات پی پی 32گجرات . این اے 69 اور پی پی 34 سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔آر,اوز نے سیاسی بنیادوں پر انکے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ،عدالت آراوز کے آرڈر کالعدم قرار دے،پرویز الٰہی ۔قیصرہ الہی اور مونس الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے،

شوکت بسرا، زلفی بخاری، نعیم حیدر پنجوتھا، عمر تنویر بٹ، میاں غوث،علی اعجاز بٹر کے کاغذات منظور
تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا اور ان کی اہلیہ کے این اے 163 سے کاغذات نامزدگی ٹربیونل نے بحال کردئیے ،سابق چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کے سرگودھا سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،ٹریبونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ،اپیلیٹ ٹریبونل کے جج اسجد جاوید گھرال نے اپیل پر سماعت کی ،نعیم پنجوتہ کے پی پی 80 ،این اے 82 اور پی پی 71 سے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے.زلفی بخاری،میجر لطاسب ستی،عمر تنویر بٹ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،این اے 170 رحیم یارخان امیدوار تحریک انصاف میاں غوث محمد کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل سے منظور ہوگئے،این اے 117 سے پی ٹی آئی امیدوار اور عمران خان کے وکیل علی اعجاز بٹر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،

عمر ایوب، فوزیہ بہرام،بابر نواز، عنصر اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور
پی ٹی آئی امیدوار عنصر اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور کر لی گئی،عنصر اقبال این اے 83 پی پی 73,74،76 سے امیدوار ہیں،ایبٹ آباد این اے 18 تحریک انصاف کے امیدوار عمر ایوب کے خلاف دائر پٹیشن خارج کر دی گئی، الیکشن ٹربیونل نے این اے 18 سے بابر نواز کے خلاف اعتراضات مسترد کر دئے،عمر ایوب اور بابر نواز دونوں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیئے گئے،حلقہ پی پی بائیس پی ٹی آئی کی متوقع امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے،فوزیہ بہرام کے کاغذات پر اعتراضات اپیلٹ ٹریبونل کے غلط قرار دے دیے، این اے 58 سے پی ٹی آئی کے ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے،

پشاور۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 21 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار مجاہد علی خان کی اپیل منظور کرلی.الیکشن ٹربیونل نے پی کے 92 کوہاٹ سے پی ٹی آئی امیدوار شفیع اللہ جان،پی کے 56 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار امیر فرزند ، این اے 22 اور پی کے 58 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار عبدالسلام آفریدی، پی کے 54 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار عدنان خان، پی کے 88 سے پی ٹی آئی امیدوار میاں عمر کی اپیل منظور کرلی. الیکشن ٹربیونل نے سابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کی اپیل منظور کرلی،الیکشن ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اپیل منظور کر لی

پی ٹی آئی کے عارف عباسی، ببلی خان، عالمگیر خان کی اپیلیں مسترد
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عارف عباسی کی پی پی 19سے اپیل مستردکر دی گئی،اپیلٹ ٹریبونل نے کہاکہ عارف عباسی اشتہاری ہیں، کسی عدالت میں سرنڈر بھی نہیں کیا،حلقہ پی پی 85 عیسیٰ خیل سے پی ٹی آئی کے امیدوار ببلی خان کی اپیل مسترد ہو گئی،ببلی خان نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی،الیکشن ٹریبونل کے جج چوہدری عبد العزیز نے اپیل مسترد کی،سابق ایم پی اے پر اعتراض تھا کہ وہ 9 مئی کے واقعہ میں روپوش اور اشتہاری ہیں،این اے 236 سے امیدوار عالمگیر خان کی اپیل کی سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل نے عالمگیر خان کی اپیل مسترد کردی،ریٹرننگ افسر نے عالمگیر خان کے کاغذات نامزدگی ٹیکس نادہندہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کئے تھے،

عاطف خان کے کاغذات منظور، الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی اپیل پر سماعت ہوئی،سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے کی، جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ میرے خیال میں الیکشن میں عوام بہترین جج ہوتے ہیں۔ عوام جس کو چاہتے ہیں ان کو منتخب کرتا ہے, قانون تو سب کو فالو کرنا ہوتا ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے حضرت محمد(ص) کے علاوہ کوئی صادق اور آمین نہیں ہوسکتا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کے کاغذات اس بنا پر مسترد کئے گئے ہیں کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔ مردان میں ایک موٹر سائیکل کو لوگوں نے تھوڑا اور اس کی ایف آئی آر میں عاطف خان سمیت مردان کے تمام ممبران اسمبلی کو نامزد کیا گیا۔ریٹرننگ افسر نے بلوچستان ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کاحوالہ دیکر کاغذات مسترد کئے۔بلوچستان ہائیکورٹ کا وہ فیصلہ بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں پر لاگو ہوتا ہے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیداروں پر نہیں۔جسٹس شکیل احمد نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ اشتہاری کے کاغذات مسترد ہوسکتے ہیں۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کی ججمنٹ ہے وہ جرم ثابت ہونے کا ہے۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ایک ججمنٹ بلوچستان کا ہے لیکن وہ لوکل گورنمنٹ کے لئے ہے،آپ ججمنٹ کی کاپی دے دیں۔ عاطف خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، جو اب سنا دیا گیا ہے

مرزا اختیار بیگ کو این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت
پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی ،جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں ، اگر بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہوجاۓ گی،

ٹریبونل نے ظفر علی شاہ کو پیر تک واجبات کلئیر کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ: کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں،پی ٹی آئی رہنما سید ظفر علی شاہ کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،ٹریبونل نے ظفر علی شاہ کو پیر تک واجبات کلئیر کرنے کی ہدایت کردی ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس اور دو گاڑیوں کا معاملہ ہے پیر کو سنیں گے ،ظفر صاحب آپ نے سی ڈی اے کے کچھ واجبات ادا کرنے ہیں،ظفر علی شاہ نے کہا کہ ادارہ ہمیں کچھ بتائے تو سہی ہمیں نوٹس بھی نہیں ملا، ہمارے علم میں ہی نہیں تھا کہ ہمارے اوپر رقم واجب الادا ہے، سکروٹنی کے وقت کہا گیا کہ آپ کے واجبات کلیئر ہیں، الیکشن ٹربیونل نے استفسار کیا کہ کون سے ڈیوز بقایا ہیں؟الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ ڈیوز پراپرٹی ٹیکس ہیں،ظفر علی شاہ نے کہا کہ میں نے 50 الیکشن لڑے ہیں، آج تک کاغذات مسترد نہیں ہوئے ، الیکشن ٹربیونل نے استفسار کیا کہ آپ کتنے دن میں یہ رقم ادا کردیں گے؟ظفر علی شاہ نے کہا کہ میں 2 سے 3 دن میں کلیئر کردوں گا ، عدالت نے کہا کہ اس کو پیر کے لیے رکھ لیتے ہیں، پیر تک اگر آپ ڈیوز کلیئر کرسکتے ہیں تو کرلیں ، 2 گاڑیوں اور سی ڈی اے کی رقم ادا کرنی ہے، پیر کو ہم آپ کو سنیں گے، عدالت نے پیر تک سماعت ملتوی کردی۔

شاہ محمود قریشی، زین قریشی، حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی منظور
پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ،شاہ محمود قریشی نے این اے 214 تھر پارکر سے کاغذات جمع کروائے تھے،زین قریشی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،زین قریشی نے این اے 214 سے کاغذات جمع کروائے تھے ،پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،حلیم عادل شیخ نے این اے 238 سے کاغذات نامزگی جمع کروائے تھے ۔پی ٹی آئی کے ارسلان خالد کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،ارسلان خالد نے این اے 241 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔

این اے 132،سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی،اپیلیٹ ٹریبونل نے ریٹرنگ افسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،اپیلیٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے شہری شاہد کی اپیل پر سماعت کی

حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر نوٹس جاری
پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلیٹ نے آر او کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،اپیلیٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے اپیل پر سماعت کی،اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرنگ افسر نے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی مسترد کیے ،کاغذات منظو رکئے جائیں،

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید،اعجاز الحق، فردوس شمیم نقوی،اعظم نیازی،ایمان طاہر،علی ناصر بھٹی، ناز طاہر ،راجہ راشد حفیظ،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،سردار اختر مینگل، این اے 72 سے پی ٹی ائی امیدوار غلام عباس، این اے 262 پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے تھے

Leave a reply