الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹھٹھہ جانے سے روک دیا۔اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری ہونے پر روکا گیا۔
فواد چودھری نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم کو ٹھٹھہ میں واٹر سپلائی اسکیم کےفور فیز ون کا افتتاح کرنا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سندھ کے 14 اضلاع میں 24 جولائی کو بلدیاتی الیکشن ہے۔
دوسری طرف پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر داخلہ عطاءتارڑ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیج دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق پنجاب میں 100 یونٹ فری بجلی کے سبسڈی ریلیف پیکج پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیجا ہے۔
شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے:قاسم سوری
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات سے قبل سبسڈی ریلیف پیکج کے اعلان پر حمزہ شہباز شریف کو7 جولائی کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پنجاب کے20 حلقوں میں انتخابات کےشیڈول کا اعلان 25 مئی کو کیا گیا تھا، منتخب نمائندہ یا سرکاری اور حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈول کے بعد ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا، نوٹس وزیر اعلیٰ پنجاب کے ” روشن گھرانہ پروگرام ” کے تحت بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج پردیا ہے۔
محنت کریں، حسد نہ کریں،مریم نواز کا مفت بجلی پر تنقید کرنیوالوں کوجواب
خیال رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان کیا تھا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب بجلی کا بل آتا ہے تو قیامت ڈھاتا ہے، پچھلے6 ماہ میں جنہوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے، پنجاب حکومت انہیں مفت بجلی فراہم کرے گی، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل کا خرچہ اگست سے پنجاب حکومت اٹھا ئےگی۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے وزیر قانون پیجاب عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمیشن کے ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وضاحت طلب کر لی.الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ کی طلبی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے ،مراسلے میں کہا گیا کہ کہ وزیر داخلہ پنجاب نے 27 اور 28 جون کو جھنگ کا دورہ کیا اور جھنگ میں منعقد پونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی پی 125 اور پی پی 127 کے حلقوں میں الیکشن کمین میں حصہ لیا.وزیر داخلہ نے ان حلقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا.