مزید دیکھیں

مقبول

خوشی کی بات ہے کہ قرارداد کی سب نے حمایت کی ہے،شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا...

حضرو:12 سالہ بچی فروخت،70 سالہ بابے سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 گرفتار

اٹک(باغی ٹی وی)حضرو میں سوتیلے باپ نے12سالہ بچی فروخت...

شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان ساحر لودھی...

غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر حماس کا سخت ردعمل

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے اس...

الیکشن کمیشن کو مزید بااختیار بنانے کیلئے دس رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم

الیکشن کمیشن کو مزید بااختیار بنانے کے لئے 10 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ کمیٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مشاورت سے قائم کی گئی ہے جس کی تشکیل کا نوٹیفکیشن صادق سنجرانی کی منظوری کے بعد جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ای سی پی سے متعلق کمیٹی میں علی ظفر،کامران مرتضیٰ،تاج حیدر، دلاور خان سمیت ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ اور وفاقی وزیر سید نوید قمر شامل ہیں۔ تاہم اس کے علاوہ کمیٹی میں محسن رانجھا، انجینئر صابر حسین قائم خانی جب کہ وزیر قانون و انصاف اور وزیر پارلیمانی امور بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ترامیم اور الیکشنز ایکٹ 2017 میں تجویز کردہ ترامیم کا جائزہ لے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 اپریل کو ہو گا، کمیٹی دس روز میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز کرے گی، پہلے اجلاس کے دوران ٹی او آرز کا مسودہ بھی تیار کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
کمیٹی کو انتظامی امور کے لیے خصوصی کمیٹی کا درجہ حاصل ہوگا، ممبران کے لئے سہولیات کی فراہمی سے متعلق دیگر معاملات کمیٹی خود طے کرے گی۔ جبکہ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے پیر کے روز چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے لئے خطوط لکھے تھے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra