الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے بیان کی تردید کردی

0
50

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ الیکشن کمیشن میں کوئی افسر موجود نہ تھا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ کھلی ہے اور متعلقہ افسران موجود ہیں۔علی حیدر گیلانی کی مبینہ ویڈیو، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پہنچ گئی ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کر رکھا ہے جب کہ مانیٹرنگ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو منظر پر آئی ہے جس میں علی حیدر گیلانی ایک رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتارہے ہیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکومتی وفد الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچا تھا۔اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں کہرام مچا ہے اور الیکشن کمیشن میں فوری معاملات دیکھنے کےلیےکوئی نہیں۔

Leave a reply