الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کردی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسحاق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےالیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پراسحاق ڈار کی رکنیت بحال کرتے ہوئے 29 جون 2018 میں جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی رکنیت 9 مارچ 2018 سے بحالی کی گئی ہے۔
یہ کام ضرور کریں،وزیراعظم نے دیں ملاقات میں اسد عمر کو اہم ہدایات
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کردی تھی اسحٰق ڈار 3 مارچ 2018 کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا ان کی اہلیت سے متعلق کیس پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوازش پیرزادہ نے دائر کیا، جس میں ان کا موقف ہے کہ ایک مفرور شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔
تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست تیار
جبکہ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایوان بالا میں اس معاملے پر نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ آئین یا قانون میں ایسی کوئی شق نہیں کہ ایک قانون ساز کو معطل کیا جائے سینیٹ میں اسحٰق ڈار کی معطلی پر رضا ربانی نے الیکشن ایکٹ 2017 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی رکن اسمبلی اپنے اثاثے اور آمدنی ظاہر کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو الیکشن کمشین آف پاکستان (ای سی پی) کو یہ اختیار ہے کہ وہ اس کی رکنیت معطل کرسکے۔
انہوں نے کہا تھا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ اپنے تفصیلی فیصلے میں اسحٰق ڈار کی رکنیت معطل کرنے کی وجوہات بیان کرے گی کیونکہ دوسری صورت میں ارکان پارلیمنٹ کو ان کے کام سے روکنے کے لیے ایک نیا باب کھل جائے گا۔