الیکشن التوا کی قرارداد،سیاسی جماعتوں کا ردعمل،الیکشن کمیشن کا مؤقف
سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جو منظور کر لی گئی
قرارداد پیش کرتے وقت سینیٹ میں صرف 14 اراکین موجود تھے، قرارداد سینیٹ کے ایجنڈے کا حصہ بھی نہیں تھی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایجنڈا معطل کر کے سینیٹر دلاور خان کو قرارداد لانے کی اجازت دی، عموماً نمازِ جمعہ کے بعد سینیٹ اجلاس نہیں ہوتا، آج ہوا۔ قرارداد 2018میں ن لیگ کے ووٹوں سے سینیٹر بننے والے دلاور خان نے پیش کی، بلوچستان عوامی پارٹی سے منسلک اور فاٹا ارکان نے قرارداد کی حمایت کی، نواز لیگ کے افنان اللہ، پیپلز پارٹی کے بہرہ مند تنگی، تحریک انصاف کے گردیپ سنگھ نے مخالفت کی۔
آج سینٹ میں جو ہوا، شرم آنی چاہئیے چئیرمین سینٹ کو،نثار کھوڑو
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کے بعد بے نظیر بھی عوام میں نکلی اور بے نظیر بھی ہم سے چھین لی گئی,بلاول کہتا ہے میرے ساتھ صرف عوام کے ساتھ ہے کیونکہ وہ مانتا ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہے, تھوڑی سے ببھکی ملی تو لوگ عمران خان کو چھوڑ گئے,نواز شریف مشرف کے دور میں ملک سے بھاگا تو لوگ اسے بھی چھوڑ گئے, آج سینٹ میں جو ہوا، شرم آنی چاہئیے چئیرمین سینٹ کو, صرف 14 لوگ تھے سینٹ میں، کورم 25 لوگوں کا ہوتا ہے, ہم شدید مذمت کرتے ہیں اس قرارداد کی, کئی مسئلے آئے پاکستان میں, لیکن کبھی الیکشن ملتوی نہیں ہوئے, یہ صرف پیپلز پارٹی ہے جو کہہ رہی ہے الیکشن کرواؤ, نواز شریف، عمران خان کوئی نہیں کہہ رہا الیکشن کرواؤ,
سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری
پیپلزپارٹی نے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،پیپلز پارٹی نے بہرہ مند تنگی سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ،شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ سینٹ نے آج 8 فروری کے انتخابات سے متعلق قرار داد پاس کی ،آپ نے قرارداد کے حق میں تقریر بھی کی ،پیپلز پارٹی انتخابات بروقت چاہتی ہے ، آپ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کیوں کی ،
سات آٹھ سینیٹرز کی رائے کو ایوان بالا کی رائے قرار نہیں دیا جا سکتا،عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے کی نام نہاد قرارداد ،سینیٹ میں موجود کسی جماعت کی نمائندگی نہیں کرتی،100کے ایوان میں سات آٹھ سینیٹرز کی رائے کو ایوان بالا کی رائے قرار نہیں دیا جا سکتا،مسلم لیگ ن نہ تو اسے سینیٹ کی آواز سمجھتی ہے، نہ ہی انتخابات کا التوا ملکی مفاد میں خیال کرتی ہے
قرارداد کو پاس کرنے والے تمام سینیٹرز پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے،شیر افضل مروت
الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں آج آئین کو پامال کیا گیا ہے، آئین میں کوئی شق ہی نہیں کہ انتخابات ملتوی ہوں سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کرنا آئین پر حملہ ہے،اس قرارداد کو پاس کرنے والے تمام سینیٹرز پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، سینیٹ آئین کے منافی کوئی قرارداد منظور ہی نہیں کرسکتا.
سینیٹ سے آئین کیخلاف قرارداد منظور کی گئی،بیرسٹر علی ظفر
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ قرارداد پاس کرکے سینیٹ اور پاکستانیوں کاوقار مجروح کیاگیاہے، آئین کہتاہے کہ ملک میں انتخابات 90دن میں کرائے جائیں،آج سینیٹ سے آئین کیخلاف قرارداد منظور کی گئی،سینیٹ میں 8 فروری کو انتخابات کرانے کی قرارداد لائیں گے۔
الیکشن میں التوا کی قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان میں تحریک انصاف کے صرف سینیٹر گردیپ سنگھ سینیٹ میں موجود تھے جنہوں نے اس قرارداد کی مخالفت کی،بہرہ مند تنگی کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت کسی کو پتہ نہیں تھا کہ آج قرارداد پیش کی جا رہی میں نے اور افنان اللہ نے مخالفت کی،
سینیٹ میں قرارداد کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہی ہوں گے، سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، سپریم کورٹ کے احکامات کے سوا کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثر انداز نہیں ہو سکتے
الیکشن میں ایک روز کی تاریخ بھی پاکستان کیلئےبہت نقصان دہ ہوگی،جاوید لطیف
سابق وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سینیٹ سے قرارداد کے ذریعے الیکشن ملتوی کرانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی نہ ہی اس قرارداد کی کوئی اہمیت ہے۔الیکشن میں ایک روز کی تاریخ بھی پاکستان کیلئےبہت نقصان دہ ہوگی ، پاکستان کےساتھ پہلے ہی بہت کھلواڑ ہوچکا معاشی تباہی اور بربادی ہوچکی ملک مزید کسی ایڈونچرکا متحمل نہیں ہو سکتا۔
بےنظیر کی شہادت کے بعد بھی ملک میں الیکشن ہوئے،التوا نہیں چاہتے، شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں منظور ہونے والی قرار داد پر پیپلز پارٹی ارکان کےدستخط نہیں ہیں،نہیں چاہتے الیکشن ملتوی کرنےکی کسی قرارداد میں ہماری آواز شامل ہوں،سینیٹ کی ویڈیو دیکھ کربہرہ مند تنگی سے وضاحت لیں گے،ہم وقت پر الیکشن چاہتے ہیں،بےنظیر کی شہادت کے بعد بھی ملک میں الیکشن ہوئے،دہشت گردی کا سب سے بڑاہدف پیپلز پارٹی رہی ہے،پیپلز پارٹی وقت پر الیکشن چاہتی ہے، ہماری انتخابی مہم جاری ہے،ہم نے وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار کا بھی اعلان کر دیا ہے،بلاول ہمارے وزیراعظم ہوں گے،سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ آ چکا ہے، ملک میں کوئی غیر یقینی کی کیفیت نہیں ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم جمہوری عمل کے لیے الیکشن کے ساتھ مزید آگے بڑھیں
الیکشن التوا سے متعلق سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد آئین سے بغاوت ہے،شہادت اعوان
پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن التوا سے متعلق سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد آئین سے بغاوت ہے، الیکشن کا التوا وہ چاہتے ہیں جنہیں اپنی ہار صاف نظر آرہی ہے،ہم ہر صورت الیکشن چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کسی صورت الیکشن کا التوا نہیں چاہتی ہے، یہ موٹیویٹڈ موو تھا یہ سازش تھی الیکشن ہر صورت بر وقت ہونے چاہئیں،یہ سب پلان کے تحت ہوا، آج آرڈر آف دا ڈے میں یہ بات شامل نہیں تھی، پیپلز پارٹی الیکشن کے لئے مکمل تیار ہے
چیئرمین سینیٹ نے آج سازشی کردار ادا کرکے سینیٹ کو سازش کا گڑھ بنا دیا،تاج حیدر
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے آج سازشی کردار ادا کرکے سینیٹ کو سازش کا گڑھ بنا دیا، سینیٹ میں پاس کی گئی قرارداد جمہوریت کے خلاف سازش ہے، قرارداد کی صورت میں اسرائیل کی طرح سینیٹ پر بم گرایا گیا ہے، سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد ایجنڈے میں شامل نہیں تھی، قرارداد کے خلاف سینیٹ میں قرارداد پیش کرکے اس قرارداد کو رد کروایا جائے گا،
واضح رہے کہ سینیٹ میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشگردی کے واقعات کو بنیاد بنا کر انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔جسے سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن ملتوی کئے جائیں،جنوری اور فروری میں بلوچستان کے کئی علاقوں پر موسم سخت ہوتا ہے،مولانا فضل الرحمن اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے اور کئی لیڈرزکو دھمکیاں مل رہی ہیں۔سینٹ وفاق کے حقوق کا ضامن ہے۔الیکشن شیڈول کو ملتوی کیا جائے۔قرارداد کثرت رائے منظور کر لی گئی
ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے ادویات کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا،
فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم
تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش
ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن
الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ