عام انتخابات 2024، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے
پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے،فیصل میر پی پی 161 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں،این اے 124 سے تحریک انصاف کے رہنما سردار عظیم اللہ خان میو کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی نے اعتراض عائد کر دیئے ہیں،مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اعتراض کنندہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف 5 جج فیصلہ دے چکے ہیں اور سپریم کورٹ انہیں تاحیات نااہل کرچکی ہے، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں،حلقہ این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیئے گئے،ریٹرننگ آفیسر نے جانچ پڑتال کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی نوازشریف کے کاغذات منظوری دے دی
فیصل ندیم کے این اے 235سے کاغذات نامزدگی منظور
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم کے این اے 235سے کاغذات نامزدگی منظور۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہا کہ اسکروٹنی کے مرحلے کے بعد انتخابی مہم میں تیزی لائیں گے ۔سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے مختلف جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔ جو جماعتیں سندھ کی تباہی کی زمہ دار ہیں ان سے انتخابی اتحاد مشکل ہے ۔ عوام نئے چہروں کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔مرکزی مسلم لیگ ملک بھر سے الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔
عمران خان ،مراد سعید کئی رہنما نادہندہ نکلے، کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم جاری
خیبرپختونخواہ سے صوبائی الیکشن کمیشن نے آر اوز کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں نادہندہ سیاستدانوں کی فہرست بھیجی گئی ہے،ماضی میں الیکشن کمیشن کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے سیاستدانوںپر جرمانے عائد کئے تھے تاہم انہوں نے جرمانے ادا نہیںکیے،جس پر فہرست جاری کی گئی، فہرست میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، مراد سعید، کامران بنگش، تیمور جھگڑا، شوکت یو سفزئی اور اشتیاق ارمڑ کے نام شامل ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست میں پیپلز پارٹی رہنما امجد آفریدی،جماعت اسلامی کے امیدوار عنایت اللہ کا نام بھی شامل ہے، فہرست کے مطابق عمران خان نے دو لاکھ، مراد سعید نے ایک لاکھ، محمود خان نے ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ ادا نہیں کیا،الیکشن کمیشن نے مختلف آر اوز کو امیدواروں سے جرمانے وصول کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ جرمانے ادا نہ کرنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جائیں
عام انتخابات کی تیاریوں میں تیزی ،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شکایات کے حل کے لیے ٹویٹر اکاؤنٹ کا استعمال شروع کردیا ،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مانیٹرنگ کے لیے ٹویٹر آئی ڈی بنادی،ٹویٹر اکاؤنٹ آئی سی ٹی الیکشنز مانیٹرنگ سیل کے نام سے بنایا گیا،کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات ٹویٹر ہینڈل پر مینشن کی جاسکیں گی ،خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے گی ،آئی سی ٹی کی مانیٹرنگ ٹیم ٹویٹر اکاؤنٹ کو مانیٹر کرے گی،
ایبٹ آباد پی کے 45 کے بعد این اے سترہ سے بھی سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے، آر او نے مؤقف اپنایا کہ سپیکر کے پی اسمبلی عدالتی مفرور ہیں ،سفری ضمانت کے باوجود واپس نہیں آئے،
این اے 264 سے اختر مینگل،این اے 262 سے ن لیگ امیدوار کے کاغذات منظور
این اے 264 سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے،پارٹی رہنماء احمد نواز اور وکیل ایڈووکیٹ راجہ جواد جانچ پڑتال کے موقع پر موجود تھے،جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ افسر خالد شمس نے کاغذات درست قرار دے دیے ،این اے 262 سے بی این پی نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے،این اے 262 سے ن لیگ کے رہنماء نواب سلیمان خلجی کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے،این اے 263 سے جمعیت علمائے اسلام کے مفتی روزی خان کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے،این اے 263 سے پی ٹی آئی کے رحیم کاکڑ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے
لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم دستیابی کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی شکایت پر ایکشن لے لیا،الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل کے دوران امیدواروں اور انکے تائید کنندگان کی حفاظت یقینی بنائی جائے، کوئی سیاسی رہنما یا جماعت بنیادی حق سے محروم نہ کی جائے ،
فیصل آباد،2018 میں دس میں سے سات قومی اسمبلی کی نشتیں جتنے والی تحریک انصاف کے امیدوار ساتھ چھوڑ چکے
فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے پی ٹی آئی کے نئے امیدوار سامنے آئیں گے ،2018 میں دس میں سے سات قومی اسمبلی کی نشتیں جتنے والی تحریک انصاف کے اہم امیدوار ساتھ چھوڑ چکے،سات قومی اسمبلی کے حلقوں سے جیتنے والے تحریک انصاف کے سابق ایم اینز پارٹی چھوڑ چکے ہیں ،پارٹی چھوڑنے والوں میں فرخ حبیب ، رضا نصر اللہ گھمن ، شیخ خرم ، عاصم نذیر ، راجہ ریاض ، نواب شیر وسیر اور فیض اللہ کموکا شامل ہیں،فیص اللہ کموکا اور عاصم کے علاوہ تمام پارٹی چھوڑنے والے سابق ایم این ایز آزاد اور استحکام پاکستان کی جانب سے میدان میں اتریں گے ،تحریک انصاف کے سابق ایم پی ایز کی زیادہ تعداد اب قومی اسمبلی کے لیے امیدوار ہے
پی ٹی آئی کے امیدوارغلام مرتضی ستی کو پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ،
غلام مرتضی ستی ساتھیوں کے ہمراہ این اے 51 کے آر او آفس پہنچے تھے ،ریٹرننگ افسر نے غلام مرتضی ستی کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کیا تھا ،گرفتار ہونے والوں میں غلام مرتضی ستی کے تجویز اور تائید کنندہ بھی شامل ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور ساتھیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.
اداکارہ نور الیکشن کمیشن آفس پہنچ گئیں
اداکارہ نور کی سیاست میں انٹری،اداکارہ نور کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس پہنچی،اداکارہ نور نے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے مخصوص نشت کے لیے کاغزات نامزدگی کی سکروٹنی کے لیے جانچ پڑتال مکمل کرا لی،ادکارہ نور عون چوہدری کی بیگم ہیں
بلاول زرداری کے این اے127سے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ،اعتراضات پر فیصلہ محفوظ
پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کے این اے127سے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ، ریٹرننگ افسر نے فیصلہ محفوظ کر لیا،ریٹرننگ آفیسر نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔بلاول بھٹو کے وکیل عرفان قادر کو کل تک تحریری طور پر جواب داخل کرنیکی مہلت مل گئی،علی قاسم گیلانی،پی پی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل،عمر صدیق ، عرفان قادر اور فیصل میر ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے۔اسلم گل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کورنگ امیدوار بھی ہیں۔پیپلز پارٹی کے رھنما شاہدہ جبیں،افتخار شاہد، شاہد عباس ،شکیل پاشا بھی اس موقع پر موجود تھے
پی پی 114 سے استحکام پاکستان کے فرخ حبیب کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں،کاغذات نامزدگی پر کوئی بھی اعتراض جمع نہیں ہوا،فیصل آباد میں تین روز کے دوران مجموعی طور پر 700 سے زائد امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی ہوئی،ریٹرننگ افسران نے 100 سے زائد امیدواروں کے کاغذات پر اعتراض عائد کردیئے،سب سے زیادہ امیدواروں کے کاغذات نیب کلیئرنس نہ ہونے کے باعث روکے گئے،پی پی 102 میں 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائدکئے گئے،پی پی 109 میں 7 امیدواروں کے کاغذات پر اعتراضات لگائے گئے،پی پی 103 میں 20 امیدواروں کے کاغذات پرجانچ پڑتال کے بعد اعتراضات عائدکئے گئے،این اے 104 میں 12، پی پی 105 میں امیدواروں کے کاغذات منظور نہ ہوسکے،پی پی 107 میں 7، پی پی 100 میں 9 امیدواروں کے کاغذات نامکمل تھے،پی پی 118 میں 36 امیدواروں کے کاغذات پر اعتراض لگ گیا،ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کو اعتراضات دور کرنے کی مہلت دے دی،قومی اور صوبائی اسمبلی کےلیے 1107 امیدواروں کی سکروٹنی کی جا رہی ہے
انتخاب کے روز پولنگ کے اوقات کا اعلان
عام انتخابات،الیکشن کمیشن نے قومی اورصوبائی اسمبلی کے لئے انتخاب کے روز پولنگ کے اوقات کا اعلان کر دیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آٹھ فروری کو ووٹر صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چار وں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں،الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ریٹرننگ آفیسرز کو بھی آگاہ کردیاہے
فیاض الحسن چوہان کے مقابلے میں ٹکٹ نہ ملا تو آزاد الیکشن لڑیں گے، ن لیگ پنڈی کا اعلان
دوسری جانب ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آئے ہیں، ن لیگ پنڈی کے رہنما امجد بھٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی 17 پر راجہ حنیف کو ٹکٹ دیا جائے، اگر راجہ حنیف کو ٹکٹ نہ ملا تو وہ آزاد الیکشن لڑیں گے،پی پی 17 پر استحکام پاکستان پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بجائے پارٹی کارکن کو ٹکٹ دیا جائے،فیاض الحسن چوہان اس حلقے سے امیدوار ہیں، ن لیگی کارکن فیاض الحسن چوہان کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ اگر پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد امیدوار کے طور پر راجہ حنیف الیکشن لڑیں گے
لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری
عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟
الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
این سے 247، مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں،این اے55 سے محمد اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ہیں، مرکزی مسلم لیگ کے حافظ طلحہ سعید کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ہیں،حافظ سعد رضوی کے کاغذات نامزدگی این اے 50 اٹک سے منظورہو گئے ہیں،ن لیگی رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظوری،میاں طاہر جمیل کے بھی منظورکر لئے گئے ہیں،