انتخابات کی تاریخ دیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،شیخ رشید

sheikh

راولپنڈی میں تحریک انصاف کا جلسہ،کارکنوں کی قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ آمد جاری ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا تھا عمران خان کے آنے پر تقریر کروں، عوام کا سمندر آپ کو اٹھا کر لے جائے گا،میں نے8مہینے تک اپنی زبان بند رکھی فوج بھی میری ہے اور عدلیہ بھی میری ہے، مجھے پاک فوج پر فخر ہے، ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، سامراج کے غلاموں کے آنے سے ملک تباہ ہوگیا ہے،اسحاق ڈار غلط بیانی کررہے ہیں،ملکی معیشت ڈوب رہی ہے،جب معیشت تباہ ہوجاتی ہے توملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے ،آج والدین کے پاس بچوں کی فیس ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، لوگ بل ادا نہیں کر سکتے،چوروں کے گینگ سے ہماری لڑائی ہے،ایک ایک ایم این اے کی قیمت لگا کر عمران خان کی حکومت گرائی گئی،سندھ ہاوس میں لوٹوں کا جمعہ بازار لگا،ہم تمام مذاکرات کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں، انتخابات کی تاریخ شرط ہے، انتخابات کی تاریخ دیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں عمران خان جو فیصلہ کریں گے ملک کابچہ بچہ اس پر لبیک کہے گا،

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں اڈے چاہتا ہے ،عمران خان کا جواب ہوتا ہے ایبسولوٹلی ناٹ،عمران خان ڈٹ کے کھڑے ہوگئے اور امریکہ کی غلامی سے انکار کر دیا، عمران خان کو ہرانے کیلئے جعلی مقدمے، تشدد اور حملہ تک کیا گیا، عمران خان کو آپ نہیں ہرا سکتے، عمران خان آپ کو ہرا چکے ہیں، یہ 20ویں نہیں 21ویں صدی ہے،لوگ سازشیوں کیخلاف کھڑے ہوگئے عہد کرتے ہیں ملک کی خودمختاری کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے

تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ایک کال پر ملک بھر سے لوگ راولپنڈی پہنچ چکے ہیں، عمران خان کا ایک ہی مطالبہ صاف و شفاف انتخابات ہیں،اگر ہم خاموش رہے تو یہ ملک کو لوٹ کرلے جائیں گے، ملک افراتفری کی جانب جا رہا ہے،ہم ملک میں جلد انتخابات کے خواہاں ہیں،آج عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اگر کوئی ہار کے ڈرسے الیکشن نہیں کرتا تو یہ ملک کے ساتھ زیادتی ہے ،پی ٹی آئی کارکن آنسو گیس شیل کے عادی ہو گئے ہیں،ہم پرامن شہری اور پرامن احتجاج کرنے آئے ہیں،

پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم کو شعور دیا اس لئے عوام ملک پر مسلط چوروں اور ڈاکوؤں کو کسی صورت قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، دنیا کا کوئی ادارہ وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں کیوں کہ سب جانتے ہیں کہ یہ منی لانڈرر ہیں ، ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے اور معشیت کو مصنوعی سہارے دے کر کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہےہماری سیاست تشدد اور توڑ پھوڑ کی نہیں بلکہ امن ،غریب عوام کی محرومیاں خوشیوں میں بدلنے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں مجرموں کو بچانے کیلئے قوانین بدل دئیے گئے ہیں.

واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا، وزیرآباد میں مبینہ حملے کے بعد عمران خان زمان پارک آ گئے تھے، اسکے بعد تحریک انصاف نے مختلف شہروں میں جلسے کئے، آج تحریک انصاف پنڈی کی جانب مارچ کر رہی ہے،

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Comments are closed.