لیگی رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبرکوپاکستان آرہے ہیں، ماضی میں بھی دسمبر اور جنوری میں الیکشن ہوچکے ہیں، الیکشن کوملتوی کرنے سے بےیقینی پیدا ہوگی، الیکشن تاخیر کا شکار ہونگے تو مزید شکوک پیدا ہونگے جبکہ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں الیکشن وقت پرہوں، ماضی میں روایت رہی ہے کہ الیکشن اتوارکے دن ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی کی انتخابات سے متعلق اپنی اپنی رائے ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے انکشاف کیا کہ 2017 کے فیض آباد دھرنا معاہدے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل کیلئے طلب کرلیا گیا
مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
علاوہ ازیں ان کا کہنا تھاکہ دھرنا معاہدے میں اُس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور میں اس کے حق میں نہیں تھے کہ فیض حمید اس معاہدے پر دستخط کریں مگر فیض حمید نے اصرار کیا کہ اگر انہوں نے معاہدے پر دستخط نہیں کیے تو تحریک لبیک اس معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گی۔ سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ 2017 کے فیض آباد دھرنا معاہدے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے۔








