انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہئے،جہانگیر ترین

0
41
tareenjahangir

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مالی امداد کا مشن جاری ہے

پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین، صدر عبدالعلیم خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گنگن پور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سینئر رہنما اسحاق خاکوانی عون چودھری نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے،سینئر رہنما خالد محمود سعید اکبر نوانی اخلاق چودھری و دیگر بھی موجود تھے ،ر عبدالعلیم خان نے سیلاب متاثرین میں دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

آئی پی پی کی مرکزی قیادت نے کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر کے آبائی حلقہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ،آئی پی پی قیادت نے سیلاب متاثرین میں امدادی پیکچ تقسیم کیا۔جے کے ٹی فنڈ کے تحت سیلاب متاثرین میں امدادی پیکچ تقسیم کیا گیا،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کرنل ہاشم کی صورت میں آئی ہی پی کا نمائندہ موجود ہے۔ آپ کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ دعا ہے آئندہ خوشی کے ماحول میں آپ سے ملاقات ہو۔

جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ الیکشن جلد از جلد ہونے چاہئے۔ انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہئے۔ کرنل ر ہاشم نے آپ لوگوں کے مسائل جس درد سے بتائے سن کر فوری طور پر آنے کا فیصلہ کیا۔پارٹی بنانے کا مقصد عوامی فلاح ہے۔ عوام تک تمام سہولیات کا پہنچنا آپ کا حق ہے۔ بے گھر لوگوں کو گھر دینے کی کوشش کریں گے۔ جس جذبے کے تحت پی ٹی آئی میں رہ کر خدمت کی اس سے زیادہ جذبے سے آپ لوگوں کی خدمت کریں گے آپ کی قسمت بدلنے کی کوشش کریں گے۔

"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

Leave a reply