انتخابات نے ہمارے عزائم اور حوصلے کو مزید مضبوط کیا،خالد مسعود سندھو

0
116
khalid masood

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ کامیابی کا پہلا مرحلہ طے کرلیا، انتخابات نے ہمارے عزائم اور حوصلے کو مزید مضبوط کیا، عوام نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے منشور اور مقصد کو شاندار قبولیت دی ہے۔اپنے ووٹرز، سپورٹرز، کارکنان، امیدواران اور پارٹی عہدیداران کے مشکور ہیں جنہوں نے انتہائی محنت سے انتخابی مہم چلائی اور ہمارا ساتھ دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکزی سیکریٹریٹ میں قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران، پی پی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، چوہدری محمد سرور، انجنئیر حارث ڈار سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔

انجنئیر حارث نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پہلے عوام کی خدمت کررہے تھے، اب بھی صبح و شام ان کے درمیان موجود رہیں گے، مزید محنت اور جذبے اس کام کو آگے بڑھائیں گے۔معاشرے تمام سیاسی و سماجی دھڑوں کو لے کر آگے بڑھیں گے، معاشرے سے نفرت و انتشار اور تفرقہ و تقسیم ختم کریں گے اور قومی مقاصد کی تکمیل کریں گے۔مرکزی مسلم لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان اور مضبوط ملی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے۔

Leave a reply