الیکشن کمیشن میں چارسدہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وہ زیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکلا پیش ہوئے، وکیل پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ پشاور میں جلسہ کیس بھی اسی نوعیت کو ہے ،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کو دوسرے کیسز سے منسلک نہ کریں وکیل نے کہا کہ عمران خان اب وزیراعظم نہیں اب مہم چلا سکتے تھے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے جلسے سے خطاب بھی نہیں کیا تھا ،
چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا کے خلاف کارروائی کی جائے میں یہ نہیں کہہ رہا ،موقف ہے کہ عمران خان کے خلاف کیس نہیں بنتا
چارسدہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، دوران سماعت وکیل وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ ایک فرد پارٹی نہیں ہوتا، یہ ایک فرد کا معاملہ ہے ،ممبر کمیشن نے کہا کہ یہاں تو مجموعی طور پر معاملہ ہوا ہے،وکیل وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ میں یہاں کسی اور کی دفاع نہیں کررہا ،پبلک آفس ہولڈر کو نوٹس نہیں دیا جاسکتا ،محمود خان کو بطور وزیر اعلیٰ نوٹس دیا گیا،17ستمبر کو ڈی ایم او نے پہلا نوٹس دیا، 19 کو الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا پورے مہم میں صرف ایک خلاف ورزی ہوئی ، اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ 4مرتبہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ،وزیر اعلی ٰسیاسی جماعت کے ممبر ہیں ،وزیر اعلیٰ کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سیاسی جلسے میں سرکاری گاڑی پرگئے کیا جلسہ سیلاب متاثرین کے لیے ہورہا تھا ؟
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ








