قصور
ضمنی الیکش کیلئے انتخابی شیڈول جاری ،این اے 132 قصور میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں زوروں پہ،ماہ رمضان میں امیدوار پھر سے متحرک

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں
الیکشن کمیشن کے جاری کردی شیڈول کے مطابق 21 اپریل 2024 کو ضلع قصور کے حلقہ این اے 132 میں ضمنی الیکشن ہو گا
اس وفاقی سیٹ سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف جیتے تھے اور اب ان کی طرف سے اس حلقے کی سیٹ چھوڑنے کے باعث دوبارہ الیکشن ہوگا جس میں ووٹرز اپنے وفاقی ممبر کا انتخاب کرینگے

این اے 132 ضمنی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کی طرف سے ملک رشید احمد خان، پی ٹی آئی کی طرف سے سردار محمد حسین ڈوگر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے وقار حاکم علی حصہ لے رہے ہیں
مذہبی سیاسی جماعتوں کی طرف سے تحریک لبیک پاکستان،پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی بھی اس الیکشن میں اپنے امیدوار میدان میں لا رہی ہیں
امیدواروں نے الیکشن کمپین کا آغاز ماہ رمضان سے ہی شروع کر دیا ہے
جبکہ دوسری طرف حلقہ کے ووٹرز کا کہنا ہے کہ گو کہ تاریخ پاکستان میں اس حلقے کا پہلی بار ضمنی الیکشن ہے اس لئے امید کرتے ہیں جیتنے والا امیدوار ہم ووٹرز کو دوسری بار ووٹ کاسٹ کرنے کے باعث ہمارے حق سے محروم نا کرے گا اور اگر ایسا کیا گیا تو ووٹر مایوس ہو گا اور اگلے الیکشن میں اس کے نتائج اثرانداز نا ہونگے سو جیتنے والا وفاقی ممبر سوچ لے کہ اس علاقے کے ووٹر نے اس دوسری بار ووٹ ڈال کر چننا ہے

Shares: