اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں الیکشن کروانے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروائے جائیں گے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو شائع کی جائے گی جبکہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبرکو شائع کی جائے گی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع ہونے کے 54 روز بعد عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے-

چیف جسٹس کا وکیل پر جرمانہ عائد،رقم خیرتی ادارے میں جمع کرا کے رسید پیش …

قبل ازیں گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں 14 دسمبر کے بجائے 30 نومبر تک مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے انتخابات سے متعلق مشاورتی اجلاس میں الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیاں مکمل کرکے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا ،اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے بھی الیکشن کے اس فیصلے کی تائید جب کہ پیپلز پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں کی مخالفت کی تھی۔

دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہونے کی پیشگوئی کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کیں-

آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے،جج احتساب عدالت

ملاقات کے بعد منظور وسان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیوایم کا واولا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلی عہدیدار انہی میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں، عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی، پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور آ رہی ہے۔

آڈیو لیک کیس:بشری بی بی نے ایف آئی اے تحقیقات کےخلاف متفرق درخواست دائرکردی

Shares: