پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں: اسپیکر قومی اسمبلی

0
35

اسلام آباد: پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں:اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور اپوزیشن سے اتفاق رائے حاصل کرنے کے لئے ان کو شامل کرنے کے لئے پانچ حکومتی اراکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی۔

اسد قیصرکہتے ہیں کہ پارلیمانی کمیٹی میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، فواد حسین چوہدری، اسد عمر اور پارلیمانی امور سے متعلق مشیر بابر اعوان اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر شامل ہیں۔

اسپیکر اسد قیصر نے کمیٹی کا قیام وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق لکھے گے خط کے تناظر میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کے عمل کو مکمل کرنے سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a reply