الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق

0
43
Electrical Current

ملتان کے ریلوے اسٹیشن پر الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ ریلوے حکام کے مطابق 8 سالہ فیض نامی بچہ اپنے والدین کے ہمراہ فیصل آباد جانے کیلئے پاکستان ایکسپریس کا انتظار کر رہا تھاکہ اس دوران اسٹیشن پر لگے الیکٹرک واٹر کولر سے پانی پینے لگا تو کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

جبکہ اس واقعے پر ریلوے نے ریفریجریٹر مکینک کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔ ڈی ایس ریلوے حماد حسن کے مطابق بچے کے ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے تاہم انکوائری کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور اس کوتاہی کے ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک
3 جولائی اداکار حسام قاضی کا یوم وفات
کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی مشن شروع
پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری

دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر اب مقدمات درج کیے جائیں گے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کچرا کنڈیوں یا سنسان مقامات سے نوزائیدہ کی لاشیں ملتی ہیں، رفاہی اداروں کے تحت نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سپرد خاک کردی جاتی ہیں۔

غلام نبی میمن نے حکم دیا کہ رفاہی اداروں کو پابند کیا جائے کہ لاش ملنے پر پولیس کو مطلع کیا جائے، نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ متعلقہ اسپتال میں موجود میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) لاش کا معائنہ کرے، نوزائیدہ بچوں کی لاشیں تدفین کے لیے رفاہی اداروں کو دیتے وقت بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔

Leave a reply