اسلام آباد: بجلی کے صارفین سے رواں سال 14 روپے 34 پیسے فی یونٹ تک فیول ایڈجسمنٹ چارجز وصول ‏کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین سے رواں سال مارچ سے اکتوبر کے دوران بلوں میں اضافی چارچز وصول کیے جائیں گے جس کیلئے وازرت توانائی نے نیپرا کو گائیڈ لائنز بھجوادی ہیں۔

فیول پرائس ایڈجسمنٹ چارجز کا نفاذ سر کلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے، جس کی وصولی کیلئے مظوری نیپرا سے لی جائے گی، یکم مارچ سے چارجز کی وصولی شروع ہوگی۔

نیپرا کو کی گئی درخواست منظور ہونے پر اس کا اطلاق ملک بھر کے صارفین بشمول کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا۔

200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے کے الیکڑک صارفین سے9.97 روپے فی یونٹ جب کہ 300 یونٹ والے صارفین سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 10 روپے 34 پیسے جب کہ 300 یونٹ تک کے صارفین سے 14 روپے 24 پیسے وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔اس کے علاوہ زرعی صارفین سے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔

Shares: