ہاتھی نےاپنی سونڈ کی مدد سے چین کے شہرمینگمان کے بارڈرکے پاس جنگل سے 2.8 کلو گرام وزنی منشیات کا بیگ ڈھونڈ نکالا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

باغی ٹی وی: یہ ایک جنگلی ایشیائی ہاتھی کا کارنامہ ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چار جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈ کو جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جن میں سے ایک ہاتھی نے رُک کر مشکوک بیگ کو سونگھ کر ہوا میں اچھال دیا جسے بعد میں پولیس نے قبضے میں لے لیا،پولیس نے بیگ کا معائنہ کرنے سے پہلے جنگلی ہاتھیوں کے باہرنکلنے تک انتظار کیاپولیس نے بیگ کھول کرمنشیات کی ایک اینٹ کو پکڑا جو کپڑوں کی تہوں کے نیچے دبی ہوئی تھی۔

منشیات کو جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جنگلی ہاتھی کی منشیات کا ڈھنڈ نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس پر صارفین نے دلچسپ رد عمل کا سلسلہ جاری ہے-

دوسری جانب پشاور میں ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے منشیات کو جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی، جدہ جانے والے ایک مسافر سے 1.66 کلو گرام آئس (ہیروئن) برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا مسافر داؤ د فیروز نے منشیات کو بیگ کے اندر مہارت سے چھپا رکھا تھا-

1 ارب سے زائد کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارر وائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Shares: