الیکشن کی تاریخوں کا اعلان، الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز،چیف الیکشن کمشنر کا خط
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے معاملے پر الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز کر دیں
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 اور سیکشن 58 میں ترامیم تجویز کر دیں۔
خط میں چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 ون اور 58 میں ترامیم تجویز کی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ترامیم پارلیمنٹ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی جائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے ترامیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کی درخواست کر دی، مجوزہ ترمیم کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، آفیشل گزٹ میں نوٹیفیکیشن جاری ہو گا،الیکشن کمیشن حلقوں سے کہے گا کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں،وقتا فوقتا الیکشن کمیشن اس نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد اس میں ترامیم کر سکے گا جو الیکشن پروگرام مختلف مراحل میں اعلان کیا گیا ہو گا،الیکشن کمیشن ایک نیا الیکشن پروگرام اور نئی تاریخ بھی دے سکے گا، کمیشن تحریری طور پر اس کی وجوہات اور اپنی رائے بھی دے گا،
اسپیکر قومی اسمبلی کے نام چیف الیکشن کمشنر کا خط#PublicNews #NewsUpdates #ECP pic.twitter.com/KT3EElT5ND
— Public News (@PublicNews_Com) April 10, 2023
خط میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد پر تنازع پیدا ہوا عدلیہ نے آرٹیکل 224/2 کی تشریح میں کہا کہ 90 دنوں میں الیکشن آئینی طور پر ضروری ہے
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں