خانقاہ ڈوگراں میں قیامت گزر گئی،سات بچوں سمیت گیارہ افراد ڈوب گئے

0
79

شیخو پورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ سے 30 کلومیٹر دور سرگودھا روڈ میاں علی نہر خانقاہ ڈوگراں نشان کار ٹرن لیتے ہوئے نہر میں گر گئی کار میں سوار 11 افراد جاں بحق ہوگئے

ریسکیو 1122 شیخوپورہ، ایدھی ایمبولینس اور خانقاہ ڈوگراں پولیس کی امدادی ٹیموں نے کار میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کونہر سے نکال کرRHC خانقاہ ڈوگراں منتقل کر دیا- جاں بحق ہونے والوں میں بچے خواتین اور اور مرد افراد شامل ہیں ہیں
ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ اصغر علی جوئیہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد اور دیگر افسران موقع پر موجود ہیں اور امدادی ٹیموں کی نگرانی کر رہےہیں جاں بحق ہونے والوں میں سات بچے تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار میں سوار فیملی قلعہ دیدار سنگھ سے خانقاہ ڈوگراں رشتہ داروں کے ہاں جا رہے تھے کہ موٹر وے انٹر چینج سے خانقاہ ڈوگراں روڈ پر بھٹن پورہ پل میاں علی نہر میں ٹرن لیتے ہوئے گر گئے جس سے کار میں سوار 11 افراد جن میں 7 بچے 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ، ڈوب گئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ اور خانقاہ ڈوگراں کی امدادی ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکال لیا- لواحقین کی درخواست پر جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو RHC خانقاہ ڈوگراں سے قلعہ دیدار سنگھ منتقل کیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ہریراہ ولد افضل 13 سال، سعد ولد افضل 11 سال، حسن ولد افضل 9 سال، حسین ولد افضل 6 سال, چاند ولد افضل، افضل ولد اقبال 42 سال، سعدیہ زوجہ افضل 40 سال، منور زوجہ اقبال 70 سال، مدیحہ زوجہ عمران 35 سال اور سبحان ولد عمران 12 سال شامل ہیں-

Leave a reply