وفاقی دارالحکومت میں نوجوان لڑکوں نے گینگز بنا لئےگئے۔بابو گینگ کے لڑکوں آرش مسیح نامی لڑکے کو جی سیون سے اغواء کیا اور جی ایٹ لے جاکر تشدد کیا۔ مذکورہ لڑکے پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ویڈیو اور شواہد کے باوجود مثالی پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں۔ ہمارے گینگ کے بندے سے پنگا کیوں لیا؟ تشدد کرنے والے کا متاثرہ لڑکے سے سوال یہ تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابو گینگ کے لڑکے اپنے گینگسٹر بابو سے معافی منگوا رہے ہیں. معافی نہ مانگنے پر آرش مسیح کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا جب تک معافی نہیں مانگو گے مار کھاؤ گے.ابو بھائی سے ویڈیو میں معافی مانگو…. ٹھیک سے معافی مانگو…تشدد کرنے والے لڑکے کا آرش کو حکم. آئندہ بابو گینگ کے لڑکے سے پنگا لیا تو جان سے جاؤں گے، بابو گینگ کے لڑکوں کی آرش کو دھمکی بھی ویڈیو میں صاف ظاہر ہے۔
الیاس گل مسیح جو لڑکے کے والد ہیں ان کا کہنا ہے کہ پولیس انصاف اور تحفظ کی فراہمی تاخیر حربے استعمال کررہی ہے، کئی روز گزرنے کے باوجود نہ تو کراچی کمپنی پولیس مقدمہ درج کر رہی ہے نہ ملزمان کی گرفتاری، میرے بیٹے کو گینگسٹر بابو کے حکم پر اغواء اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا،بابو گینگ شہر میں دہشت پھیلا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، اگر پولیس کارروائی میں تاخیر سے ملزمان کے حوصلے بڑھ رہے ہیں،اعلی پولیس حکام نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے بااثرملزم بابو کے خلاف کارروائی کریں۔
اعلی پولیس حکام نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے بااثرملزم بابو کے خلاف کارروائی کریں،الیاس گل کا مطالبہ
