ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کیخلاف جانوروں کےحقوق کی ممکنہ خلاف ورزی پرتحقیقات

0
94

امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کی جانب سے ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کے خلاف جانوروں کے حقوق کی ممکنہ خلاف ورزی پر تحقیقات کی جارہی ہے۔

باغی ٹی وی: بلوم برگ کے مطابق خبر رساں ادارے روئٹرز نے تحقیقات اور کمپنی کی کارروائیوں سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا آغاز حالیہ مہینوں میں امریکی محکمہ زراعت کے انسپکٹر جنرل نے وفاقی پراسیکیوٹر کی درخواست پر کیا تھا۔

ایلون مسک سے ملاقات کے بعد دنیا کے پہلے خلائی سیاح کا بڑا اعلان کرنے کا فیصلہ

خبررساں ادارے کی رپورٹ میں اندرونی دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا کہ عملے کے اراکین کی جانب سے خدشات ظاہر کیے گئے تھے کہ کمپنی جانوروں پر ٹیسٹ میں جلد بازی کررہی ہے، جس سے وہ زیادہ تعداد میں ہلاک ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2018 سے اب تک کمپنی کے دماغی چپ نصب کرنے کے مختلف تجربات کے دوران بندروں اور بھیڑوں سمیت ڈیڑھ ہزار جانور ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس تعداد سے یہ تو طے نہیں ہوتا کہ کمپنی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے، مگر ایلون مسک کی جانب سے پیشرفت کے لیے دباؤ بڑھانے سے تجربات میں غلطیوں کا امکان بڑھ گیا ہے جس سے زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایلون مسک نے ملازمین کو کہا ہے کہ اگر پیشرفت نہیں ہوئی تو کمپنی ناکام ہوجائے گی، جسے ملازمین نے کمپنی کی بندش کی دھمکی تصور کیا ہے۔

کچھ عرصے پہلے ایلون مسک نے عملے کو ایک ای میل بھیج کر کہا تھا کہ کمپنی کی پیشرفت زیادہ اچھی نہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی اندرونی دستاویزات میں یہ تفصیل موجود ہے کہ کمپنی کے عملے نے کس طرح دماغی چپ کو جانوروں کے دماغ میں غلط جگہ نصب کردیا جس کے باعث انہیں مارنا پڑا۔

ایلون مسک کی جان کو خطرہ؛ عوامی مقامات پر جانے سے احتیاط

نیورالنک کے ایک حالیہ ایونٹ میں ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ اس چپ کا انسانوں پر کلینیکل ٹرائل 6 ماہ کے اندر شروع ہوسکتا ہے کسی جانور پر ڈیوائس نصب کرنے سے قبل بھی ہم ہر طرح کی ٹیسٹنگ اور احتیاط کرتے ہیں۔

مسک نے اپنے اسٹارٹ اپ کے لیےمنصوبوں کا انکشاف کیا ہے، پچھلے ہفتے انہوں نے کہا تھا کہ نیورالنک ایسے امپلانٹس تیار کر رہا ہے جو ریڑھ کی ہڈی میں جا سکتا ہے اور ممکنہ طور پر فالج میں مبتلا کسی شخص میں حرکت بحال کر سکتا ہے، اور ایک آکولر امپلانٹ کا مقصد انسانی بصارت کوبہتر یا بحال کرنا ہےایونٹ کے دوران، مسک نےایک بندر کی ایک ویڈیو دکھائی جو اس کے سامنے موجود اسکرین پر "ٹیلی پیتھک طریقے سے ٹائپنگ” کر رہی تھی-

موساد سے مبینہ روابط پر ایران میں چار افراد کو پھانسی

پچھلے سال، مسک نے کہا کہ نیورالنک نے ایک بندر میں ایک وائرلیس امپلانٹ نصب کیا ہے جس سے وہ اپنے دماغ سے ویڈیو گیمز کھیل سکتا ہے۔

جانوروں کے حقوق کے ایک گروپ کی شکایات کا سامنا کرنے کے بعد نیورالنک نے پہلے اس تنقید کی تردید کی ہے کہ وہ اپنے بندروں کے ٹیسٹ کے مضامین کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے۔

Leave a reply