ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی جانب سے عوامی مسائل کی نشاندہی پر میڈیا کے کردار کا خیر مقدم
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی الیکٹرانک میڈیا کلب کے وفد سے خصوصی ملاقات. ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے ازالے کیلیے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے .میڈیا مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں کی اعلی کارکردگی سے بھی عوام کو آگاہ رکھے . وفد میں سینیئر صحافی ندیم خان ، اصغر ملک ، خنان چوہدری ، ثاقب الماس، اسجد چوہدری، زورا کاظمی خافظ معتصم ، عمران گورائیہ و دیگر نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کی تعلیم اور صحت عامہ کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے .شہر میں بند فلٹریشن پلانٹس کی انکوائری کیلیے کیس اینٹی کرپشن کو بجھوایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹوں اور منڈیوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنایا جائے گا اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی . سرکاری اداروں میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے . ٹریفک اور تجاوزات کے مسائل کو حل کرنے کیلیے یونیفارم پالیسی اپنائی گئی ہے .میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جا رہا ہے اور پہلے مرحلے میں وزیر اعظم پورٹل پر آنے والی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا . شہر میں پچاس سالہ پرانا سیوریج کا نظام اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی ان کی تر جیحات میں شامل ہے بعد ازاں وفد نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے صحت کارڈ اور صحافی کالونی کے قیام کے احکامات کی نقل پیش کی اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون کی درخواست کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی .