پاک فضائیہ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ:دونوں پائلٹس محفوظ رہے

0
43
پاکستان ایئرفورس

مردان:پاکستان ایئر فورس کا طیارہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثہ مردان کے علاقے میں آبادی کے قریب پیش آیا۔ طیارے نے مردان کے قریب کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی جعلی ISI ایجنٹس گرفتار

ترجمان کے مطابق حادثے میں دونوں پائیلٹ محفوظ رہے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے کمائنڈ ملٹری اسپتال ( سی ایم ایچ ) منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا، کہ فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔ حادثے میں مین پر کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال مارچ 2022 میں بھی پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔علاوہ ازیں گزشتہ سال اگست میں پنجاب کے ضلع اٹک کے نزدیک پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔12 فروری 2020 کو خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا تھا۔

ڈیرہ غازیخان:داجل کینال کی طویل بندش ، ہزاروں کسانوں کی بسوں پر مشتمل احتجاج

Leave a reply