کراچی :پی آئی اے ہیڈ آفس میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر مکمل طور پر فعال کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی حادثے میں شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو ہر وقت باخبررکھنے اوران کی گزارشات کے مطابق رہنمائی فراہم کرنے کے حوالے سے پی آئی اے ہیڈ آفس میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق پی ائی اے کے تمام محکموں کے سربراہ اور نمائیندے ایک مربوط نظام کے تحت کنٹرول سینٹر میں موجود ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک خود ایمرجنسی ریسپشن سینٹر کی قیادت کر رہے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مسافروں اور کریوکے اہل خانہ کو ہر ممکن اطلاعات فراہم کرنے کو بھر پور کوشش کر رہی ہے،پی آئی اے فیملی اسٹنس ٹیم مسافروں کے اہلے خانہ سے رابطے میں ہے
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کہتے ہیں کہ کچھ مسافر وں کے نمبرز نہ ہونے کی وجہ سے ان کے اہلہ خانہ سے رابطہ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔مسافروں کے اہل خانہ سے درخواست ہے کہ وہ معلومات کیلئے پی آئی اے کے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے فون نمبرز پر کال کریں
کال سینٹر نمبرز ہیں
0092-21-99242284
0092-21-99043766
0092 21 99043833








