انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں5 اگست سے بلیک آؤٹ ہے، مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن ہے، لوگ رائے کا اظہار نہیں کر سکتے،
As India celebrates its Independence day, Jammu and Kashmir are still under a communications blackout since the 5th of August. Here's everything you need to know. pic.twitter.com/BOsUrFXWrQ
— Amnesty International (@amnesty) August 15, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار نے کشمیریوں سے پوچھے بغیر آرٹیکل 370 جیسی دفعات ختم کی ہیں جن کی وجہ سے کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ آج بھارت کا یوم آزادی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے بلیک آؤٹ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر کےذریعہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر مودی سمجھتے ہیں کہ ان کا اقدام کشمیریوں کے حق میں ہے تو پھر وہ کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ختم کریں اور کشمیریوں کو آزادی اظہار کا موقع دیں،
It's a paradox that as India celebrates Independence Day, Jammu & Kashmir continue to be subjected to a lockdown. If India's PM Modi believes that his decisions regarding J&K have the support of the people of India, then he must immediately lift the communications blackout.
— Amnesty International (@amnesty) August 15, 2019
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنما اور کارکن قید ہیں، مقبوضہ جموں کشمیر کےعوام کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی ادارے اور ملک بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت کر رہے ہیں اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کیخلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے،