امپائر علیم ڈار نے نئے سال کے لیے کیا پیغام دیا

0
91

امپائر علیم ڈار نے نئے سال کے لیے کیا پیغام دیا

باغی ٹی وی :آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ وہ دعاگو ہیں کہ آنے والے سال میں سب کو خوشیاں ملیں۔

انہوں نے کہا کہ 2020 پوری دنیا کے لیے بڑا مشکل رہا ہے، دعاگو ہوں آنےوالے سال میں سب کوخوشیاں ملیں۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے لوگوں کے لیے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔

واضح رہےکہ سال کے اختتام پر ہر میدان کے لوگ اور سیلیبرٹی اپنا اپنا پیغام دے رہے ہیں‌. کرکٹ پاکستان کے لیے کیسا گزرا اس حوالے سے انٹر نیشنل کرکٹ کا سال 2020تمام ہوا،سال کی آخری کرکٹ سر گرمی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے نیپیئر ٹیسٹ کے آخری روز کی جاندارجادوگری تھی،کھیل کے 2 سیشن 4گھنٹوں میں فواد عالم اور محمد رضوان نہ صرف چھائے رہے بلکہ پاکستا نی کیمپ و عوام کو مطمئن کرتے دکھائی دیئے ،یہ ایسی جادو گری تھی کہ کیویز سحر کا شکار ہوگئے لیکن چائے کا وقفہ جیسے ہی تمام ہوا،پاکستان کے تمام باقی ماندہ 6بیٹسمینوں کو سانپ سونگھ گیا اور اننگ 27 بالزقبل تمام ہوگئی،اس میچ کے ساتھ ہی پاکستان سمیت تمام ٹیسٹ ممالک کے اس سال کے طویل فارمیٹ کے میچز تمام ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا اور انٹر نیشنل میڈیا میں فواد کی سنچری اور کپتان رضوان کی مزاحمتی اننگ کی جھلکیاں ہیں،کافی تعریفیں ہیں اورتعریف بنتی بھی ہے لیکن پاکستان میچ ہارا ہے،اگر بات اتنی بھی ہوتی تو کہہ سکتے تھے کہ ایسی کنڈیشن میں کوئی بھی ہار سکتا ہے لیکن اگر سال بھر کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے تو نہایت مایوسی،پریشانی ہے،اس سے بھی بڑی پریشانی یہ ہے کہ بھاری بھرکم کوچنگ اسٹاف رکھنے کے باوجود پاکستان کی کارکردگی سال 2019 کی پرفارمنس سے بہتر نہیں ہوئی بلکہ اس جیسی بری ثابت ہوئی یا اس سے بھی تباہ کن رہی۔پاکستان نے رواں سال 5 ٹیسٹ میچز کھیلے۔2 میچز ہارے ،2 میچز ڈرا کھیلے جبکہ ایک ہی فتح نصیب ہوئی

Leave a reply