"ایمپرا”کے الیکشن سیاست دانوں کے لیے مثال،باہمی بھائی چارے کی اعلیٰ‌مثال تمام امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے

0
35

لاہور:الیکٹرانک میڈیا کی صحافتی تنظیم نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے پرامن اورمنفرد الیکشن کرواکرسیاستدانوں کے لیے مثال قائم کردی، پہلی مرتبہ تمام امیدواربلا مقابلہ منتخب کرکے باہمی بھائی چارے کوفروغ دیکرسب کوحیران کردیا ،الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی تنظیم ایمپرا کے تمام کے تمام امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے

باغی ٹی وی کے مطابق آج ایمپرا کے سال 2020 کے ہونے والے انتخابات جس پرامن اوردوستانہ ماحول میں مکمل ہوئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں،ذرائع کےمطابق آج کے الیکشن میں 15 کامیاب ہونے والے امیدواروں کو متفقہ طورپرمنتخب کیا گیا ہے ، اس سے پہلے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے لیے 13 جنوری کی آخری تاریخ تھی ، 14 جنوری کو26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ 15 جنوری شام تک 11 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لیکراعتماد اوربھروسے کا بھرپوراظہارکیا

باغی ٹی وی کےمطابق چیف الیکشن کمیشن میاں حبیب اللہ کی طرف سے یہ اعلان کردیا گیا ہے کہ چونکہ 11 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اورمقابلے میں کوئی بھی امیدوار نہیں ہے لٰہذا الیکشن کے قانون کے مطابق تمام امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں

الیکشن کمیشن ذرائع کےمطابق منتخب ہونے والوں میں سید کرارحسین شاہ بطورصدرمنتخب ہوگئے ہیں جبکہ جبارچوہدری کوسنیئرنائب صدرکے لیے منتخب کرلیا گیا ہے ،باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والے نتائج کےمطابق ازان ملک اورزکاء اللہ جٹ کونائب صدرکی حیثیت سے منتخب کرلیا ہے،

ذرائع کے مطابق ایمپرانے سال 2020 کے لیے محمد ابرار جنرل سیکرٹری عبد الرشید کو فنانس سیکرٹری کے طورپرمنتخب کرلیا ہے ،الیکیشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق مبشرہ سلطان جوائنٹ سیکرٹری اورغلام مرتضیٰ‌کوانفارمیشن سیکرٹری کے طورپرکامیاب امیدوارقرار دیا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق ایمپرا کے سال 2020 کے لیے جواراکین گورننگ باڈی کےلیے منتخب کیے گئے ہیں ان میں خرم جہانگیر،قاضی اویس،شیرازعالم،ابوبکرعلوی ،طفیل شریف اورانعم اطہرکے نام شامل ہیں ، چیف الیکشن کمیشن میاں حبیب اللہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،

ادھر ذرائع کےمطابق چیف الیکشن کمیشن میاں حبیب اللہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اس خواہش کا اظہاربھی کیا گیا ہےکہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ معززممبران اپنے ادارے کے لیے دن رات خلوص نیت سے کام کریں گے اوراپنے ساتھیوں کی توقعات پرپورااترنے کی بھرپورکوشش بھی کریں گے

ادھراطلاعات کے مطابق ایمپرا کے تمام ممبران نے منتخب ہونے والے ساتھیوں کومبارکباد دیتے ہوئے خوشی کااظہارکیا ہے اورصحافیوں کے مسائل کے حلے کے لیے اپنی طرف سے تمام ترہمدردیاں اورحمایت کا بھرپوریقین بھی دلایا ہے

Leave a reply