لاہور:صحافت اورخدمت انسانیت ساتھ ساتھ ، ایمرا ایک مثال بن گیا،بے روزگاروں اوربیواوں کا سہارا بن گیا ،اطلاعات کے مطابق ایمرا باڈی نے ایک بار پھر اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بے روزگارصحافیوں اوراس شعبہ سے وابستہ ایسے افراد کی مدد فیصلہ کیا ہے جن کے ذمہ داران وفات پاچکے ہیں ،
باغی ٹی وی کےمطابق ایمرا باڈی حالات کے مارے اور مشکلات کا شکار بے روز گار صحافی دوستوں اور جو صحافتی ورکرز وفات پا چکے ہیں ان کی فیملیز کے لئے راشن کا بندوبست کررہے ہیں دوستوں ایمرا باڈی ان سفید پوش حضرات کا نام صیغہ راز میں رکھی گئی اور وہ اپنا نام اور پتہ صدر ایمرا محمد آصف بٹ کے موبائل فون نمبر میسیج کردے
ذرائع کےمطابق صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے اس حوالے سے کہا ہےکہ چار اپریل بروز ہفتہ سے راشن کی تقسیم کا کام شروع کر دیا جائے گا اور یہ کام اللہ تعالی کی رضا کے لیے کیا جارہا ہے دوست حضرات کی دعاؤں کی ضرورت ہے یہ سلسلہ لاہور، اسلام آباد اور ملتان سے شروع کیا جارہا ہے
بے رزگار اوروفات پاجانےوالے صحافیوں کے اہل خانہ مندرجہ ذیل نمبرز پررابطہ کرسکتے ہیں
صدر ایمرا
محمد آصف بٹ
رابط نمبرز
03201210255
03228888327