ایمرا وفد کی سی سی پی او لاہور سے ملاقات،کرونا سے بچاؤ کیلئے پولیس میں بھی صحافی برادری نے کئے ماسک تقسیم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشنز کے وفد کی سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی ایڈمن سے ملاقات ہوئی ہے

دوران ملاقات ایمراء کے وفد نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لاہور پولیس کی کاوشوں اور اقدامات کو سراہا۔ ایمراء وفد میں سینئر صحافی بیورو چیف ایکسپریس محمد الیاس، صدر ایمرا آصف بٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری ایمرا نعمان شیخ سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی،

ایمرا اور الرحمن گارڈنز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے سی سی پی او کے ملازمین کیلئے ڈس انفیکشن ٹنل لگا دیا گیا، ایمراء نے ایس اے گارڈن اور الکبیر ٹاون کی طرف سے لاہور پولیس کو سینکڑوں ماسک بھی فراہم کئے،

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سی سی پی او آفس آنے والا ہر شخص ڈس انفیکشن ٹنل سے گزر کرداخل ہو گا تاکہ تمام ملازمین محفوظ ماحول میں فرائض سر انجام دیں، صحافی برادری کی جانب سے پولیس کے تحفظ کے لئے کیے گئے ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،

لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ بحثیت قوم ہم سب مل کر کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایمر اکی جانب سے نہ صرف لاہور بلکہ دیگر شہروں کے پریس کلبوں کو بھی سامان بھجوایا گیا ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے صحافیوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے

یاد رہے کہ ایمراباڈی لاہورکے صحافی ورکروں کے دکھ درد میں‌شریک ہے ، جہاں ایک طرف میڈیا مالکان کی طرف سے ورکروں کو بےروزگارکیا گیا اوران کی تنخواہیں بھی نہیں دے رہے ان حالات میں ایمرا نے ایسے کئی خاندانوں کے دکھ درد بانٹنے کی بھرپورکوشش کی

ایمرا باڈی میڈیا ورکروں کے ان خاندانوں کے بچوں کی کفالت بھی کرتی ہے جن کے سربراہ خانہ دوران ڈیوٹی وفات پاچکے ہیں، ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اوران کے گھروں کے چولہے جلانے تک کا مشن سرانجام دیتے ہیں

Shares: