کراچی:سندھ پولیس کی جانب سے حمیرا ارشد کےلیےحوصلہ افزائی ایوارڈ ،اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس کا معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی حوصلہ افزائی ایوارڈ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا کے خلاف مہم کے دوران گلوکارہ حمیرا ارشد کے پبلک سروس میسیجز نے عوام کو محفوظ رہنے میں مدد کی،جس پر سندھ پولیس نے گلوکارہ کی خدمات کو خوب سراہا۔
سندھ پولیس ذرائع کے مطابق عالمی وبا کرونا کی روک تھام کے لئے جہاں ایک جانب معاشرے کا ہر طبقہ شانہ با شانہ کھڑا ہو گیا وہیں فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے،اس دوران گلوکارہ حمیرا ارشد نے پبلک سروس میسیجز کے زریعے زمیداری نبھائی ۔
معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کرونہ کے خلاف سندھ پولیس کی ایک کمپین اور پبلک سروس میسیجز کا حصہ تھیں لہذا سندھ پولیس نے حمیرا ارشد کو حوصلہ افزائی ایوارڈ دیا۔ عام شہریوں کی طرح فنکاروں نے بھی ثابت کیا ہے کہ قوم کو ضرورت پڑے تو وہ کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔