وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دن میں کھانا بنانے کے 3 اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے بیان سے یوٹرن لے لیا۔
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ صرف یہ کہا تھا کہ گھروں میں کھانا بنانے کے تین اوقات میں یعنی صبح، دوپہر اور شام میں گیس کی فراہمی کی کوشش کی جائے۔
حماد اظہر نے 12 نومبر کو سینیٹ اجلاس سے خطاب میں واضح طور پر کہا تھا کہ دن کے تین اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اسلام آباد:اوآئی سی اجلاس:ٹریفک پلان جاری کردیا گیا
واضح رہے کہ پاکستان میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گیس بندش اور پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا۔
ادھر ملک بھر میں جاری گیس کے بحران پر حکومتی ارکان وزیراعظم کے سامنے بول اٹھے اور کہا تھا کہ وزیر توانائی حماد اظہر فون تک نہیں اٹھاتے اور نہ گیس بحران پر لوگوں سے ملتے ہیں وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ارکان کا اجلاس میں گیس بحران پر حکومتی ارکان بھی بول پڑے ارکان نے شکوہ کیا کہ ملک میں گیس نہیں ہے گھریلو اور صنعتی صارفین سب ہی احتجاج کر رہے ہیں شکوہ کرنے والوں میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شامل نکلے جو وزیر توانائی حماد اظہر کے رویے سے نالاں ہیں۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے اقراء یونیورسٹی نارتھ کراچی کیمپس کادورہ کیا
گورنر سندھ نے وزیراعظم سے حماد اظہر کے روپے کی شکایت کی اور کہا تھا کہ وزیراعظم صاحب! حماد اظہر صاحب ہمارا فون تک نہیں سنتے، وزیراعظم سے رابطہ کرنا آسان ہے لیکن حماد اظہر سے مشکل جواب میں حماد اظہر بولے کہ آپ کو ہر روز میسج کرتا ہوں، لگتا ہے آپ کسی غلط نمبر پر میسجز کرتے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ گیس کی قلت ہے، کراچی میں گیس بحران سنگین ہے، گیس بحران کے حل کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں، حماد اظہر صاحب، سندھ کی انڈسٹری بھی سراپا احتجاج ہے، آپ اگر انہیں گیس نہیں دے سکتے تو کم از کم ان سے مل تو لیں۔ اس موقع پر ایک حکومتی رکن نے کہا تھا کہ حماد صاحب پنجاب کی انڈسٹری سے بھی ملاقات کرلیں ان کا بھی یہی شکوہ ہے۔