انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان
انگلش کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے خلاف راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ میں لیام لونگ اسٹون ڈیبیو کریں گے جبکہ بین ڈکٹ کی 6 برس بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے مہمان ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرالی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس،جیک لیچ، اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔
قومی ٹیسٹ سکواڈ اور انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کے پریکٹس سیشن کا آج آخری روز ہے، دونوں ٹیمیں صبح 10 بجے پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گی۔ پریکٹس سیشن دن ایک بجے تک جاری رہے گا۔ شائقین کرکٹ کے لیے بھی اسٹیڈیم میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز ٹرافی تقریب رونمائی بھی آج ہوگی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
We have named our XI for our first Men's Test against Pakistan!
🧢 A Test debut for @liaml4893
👋 Welcome back @benduckett1🇵🇰 #PAKvENG 🏴 pic.twitter.com/Clellsv9C4
— England Cricket (@englandcricket) November 29, 2022
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے ہیں۔ 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 جبکہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ 39 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں آخری بار 2005/6 میں ٹیسٹ سریز کھیلی گئی تھی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی۔
پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو برابر ہوا۔تیسرا پھر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگز 100 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ واضح رہے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کےلیے انگینڈ ٹیم پاکستان میں موجود ہے، جبکہ دنوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔