انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ؛ پاکستان کی شاندار بیٹنگ؛ جبکہ میچ جاری ہے.
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز کے کھیل میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار بیٹنگ کی ہے جس کے دوران دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے سنچری اسکور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے مابین 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اوپنر عبداللہ شفیق نے 203 گیندوں پر 114رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ساتھی اوپنر امام الحق نے بھی اپنی سنچری مکمل کرلی.
قبل ازیں انگلش کرکٹ ٹیم 101 اوورز میں 657 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ انگلش ٹیم کے اوپنرز زیک کراؤلی، بین ڈکٹ اور وکٹ کیپر پیٹر اولی پوپ نے بالترتیب 122، 107 اور 108 رنز اسکور کیے۔ ہیری بروک نے سب سے زیادہ 153 رنز بنائے۔ جو روٹ 23، کپتان بین اسٹوکس 41، لیام لیونگسٹن 9، ول جیکس 30، اولی رابنسن 37 جبکہ جیمز اینڈرسن نے 6 رنز بنائے۔ جیک لیچ بھی 6 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
پاکستان نے 67 اوورز میں 232 رنز بنا لیے ہیں جبکہ قومی ٹیم کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔ عبداللہ شفیق کو ول جیکس کی گیند پر اولی پوپ نے کیچ آؤٹ کیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے تاہم باؤلرز کو اسپن اور فاسٹ سوئنگ باؤلنگ میں زیادہ مدد نہیں مل رہی جس سے بیٹرز کو زیادہ اسکور بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف ساڑھے 6 کی اوسط سے اسکور کیے جو ون ڈے کی بہترین اوسط سمجھی جاتی ہے۔