لاہور: انگلینڈ کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹواچانک لاہور پہنچ گئے:رمیزراجہ سے اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیرسن نے پی سی بی چیئرمین رمیز راجا سے اہم ملاقات کی ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن آج دوپہر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کی جس میں انگلینڈ کے آئندہ سال دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت گئی

 

انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیری سن چیئرمین پی سی بی کو آئندہ برس کے مکمل دورے کی یقین دہانی کرائیں گے جب کہ وہ اس دورے کے بعد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوں گے۔

ستمبر میں نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر دونوں بورڈز کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جس کےباعث ای سی بی کے سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔

واضح رہےکہ ستمبر میں پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کا طے شدہ دورہ منسوخ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 13 اکتوبر کو انگلینڈ نے پاکستان آنا تھا۔ ستمبر میں راولپنڈی میں موجود نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی کو جواز بناکر وطن واپس روانگی کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیاتھا۔

Shares: