انگلش کرکٹ ٹیم کو تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا، پوری دنیا میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا
لارڈز (اے پی پی) اشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن فٹنس مسائل کے باعث شرکت نہیں کرسکیں گے.
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم کےلئے بری خبر یہ ہے کہ سٹار انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف شیڈول دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔ وہ پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور صرف 4 اوورز ہی کرا سکے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ایشز ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ انگلش ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گے، وہ انجری مسائل کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر جوش ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست، چوتھا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔