انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلی کوروناٹیسٹنگ رپورٹ آگئی

0
34

انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلی کوروناٹیسٹنگ رپورٹ آگئی

باغی ٹی وی : انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلی کوروناٹیسٹنگ کی رپورٹ منفی آگئی.قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ انگلینڈ پہنچنے پرلیےگئے تھے..3روزہ روم آئسولیشن کےدوران دوسری کوروناٹیسٹنگ آج ہو گی،

پاکستان کرکٹ ٹیم کل سےڈربی میں ٹریننگ سیشنز کاآغاز کرے گی،کورونا رپورٹ منفی آنیوالے کھلاڑی ٹریننگ سیشنز میں حصہ لینےکےاہل ہونگے،پاکستان کرکٹ اسکواڈ6 جولائی کوکارڈف جائےگا،قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کھیلے گی.بھارتی کسان ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آگئے،

خیال رہے کہ قومی کرکٹ اسکواڈ انگلینڈ کے شہر برمنگھم پہنچ گیا ہے ، جو وہاں سے ڈربی کے لیے روانہ ہوگا۔

ڈربی پہنچنے کے بعد قومی اسکواڈ کے تمام ارکان 3 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔انگلینڈ میں 3 روزہ آئسولیشن کے بعد اسکواڈ کو 7 روز تک ڈربی میں ہی ٹریننگ کی اجازت ہوگی،

واضح رہے کہ قومی اسکواڈ اس کے بعد 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان حالیہ سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے

Leave a reply