لیڈز (اے پی پی) انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ میں بڑا ہدف حاصل کر کے بڑی فتح کا 91 برس پرانا اپنا ملکی ریکارڈ توڑ دیا.

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ٹیسٹ میچ میں چوتھی اننگز میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں 359 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کر کے 91 برس پرانا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل انگلش ٹیم نے 1928-29ء میں آسٹریلیا کے خلاف ہی کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 332 رنز کا ہدف حاصل کر کے بڑی فتح کا ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

واضح رہے کہ اشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی.

Shares: