قومی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بہت پر جوش ہوں، جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگی کی کوشش کررہے ہیں، انگلینڈ میں موسم تبدیل ہو جائے تو گیند سیم ہونے لگتا ہے، سورج نکل آئے تو یہاں کا موسم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لیے موزوں ہوتا ہے، مثبت سوچ کے ساتھ انگلینڈ آئے ہیں، پہلا ٹریننگ سیشن شاندار رہا ہے، انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ چیمپئن ہے اور وائیٹ بال کرکٹ کی بہت اچھی ٹیم ہے، گزشتہ دورہ انگلینڈ میں اچھی پرفارمنس رہی ہے، اس مرتبہ بھی بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف سیریز تیاری کا اچھا موقع ہے، مکمل فٹ ہوچکا ہوں، باؤلنگ پر خاص توجہ دے رہا ہوں، پی ایس ایل میں اچھی باؤلنگ کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، میری پہلی ترجیح باؤلنگ ہی ہے، کوشش ہے کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ آؤٹ کر سکوں، اگلے چند ماہ ہمیں مسلسل کرکٹ کھیلنی ہے اس لیے ٹرینر نے ابھی فٹنس ٹیسٹ کا بھی اہتمام کیا ہے، پریکٹس سیشنز میں فزیکل ٹریننگ پر توجہ مرکوز ہے تاکہ فٹنس ٹیسٹ کی بھی تیاری ہوسکے.