آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا 25واں میچ آج بھارت میں کھیلا جا رہا ہے

سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین آج مقابلہ جار ی ہے،سری لنکا نے شاندار بولنگ کی اور انگلینڈ کی ٹیم کو 156 رنز پر آؤٹ کر دیا،دونوں ٹیموں کے مابین میچ بنگلورو میں کھیلا جا رہا ہے، ٹاس ہوا تو انگلینڈ نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،انگلینڈ ٹیم نے 33.2 اوورز میں 156 رنز بنائے، اور مکمل آؤٹ ہو گئی،

انگلینڈ کی آدھی ٹیم صرف 85 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، بین اسٹوکس نے بڑے اسکور کی تھوڑی امید دلائی پر وہ بھی 43 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جونی بیئراسٹو 30، ڈیوڈ ملان 28، جو روٹ 3، کپتان بٹلر 8، لیونگ اسٹن 1،معین علی 15، کرس ووکس صفر، عادل رشید 2، مارک ووڈ5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ولی 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،

ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے،پچ میں نمی ہے،بیٹنگ کےلیے سازگار رہےگی، آج کےمیچ کےلیےٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں،اس موقع پر لنکن کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کرہم بھی پہلےبیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجیلو میتھیوز اور لہیرو کمارا آج کھیل رہےہیں

Shares: