مزید دیکھیں

مقبول

کون ہوگا کرکٹ کی عالمی جنگ کا فاتح ؟ فیصلے کی گھڑی آ پہنچی

لارڈز:انگلینڈ میں‌کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے بارے میں‌پشین گوئیاں ،اندازے اور شرطیں لگنا شروع ہوئی گئی ہیں کہ اس ورلڈ کا فاتح کون ہوگا. اکثریتی رائے یہی دکھائی دیتی ہے کہ یہ ورلڈ کپ انگلینڈ ہی جیتے گا .دوسری طرف کرکٹ ماہرین نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی بھی پیش کردی ہے .ویسے بھی فائنل جو بھی جیتے کرکٹ تاریخ میں ایک نئی چیمپئن ٹیم ابھرکرسامنے آئے گی، ٹائٹل جیتنے والی ٹیم تاریخ میں پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرے گی۔

کرکٹ شائقین کے لیے یہ بات بڑی دلچسپی کی ہے کہ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا موقع ہے ، اب تک ٹائٹل نہ جیت سکنے والی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 1992 میں پہلی بارایسی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل آئیں جواس سے قبل کبھی ورلڈکپ نہ جیت سکیں تھیں۔ آسٹریلوی سرزمین پرکھیلے گئے اس فائنل میں پاکستان انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں پاکستان نے چیمپئن بننے کا اعزاز پایا۔ 27سال بعد پھر ایسی دو ٹیمیں آمنے سامنے ہوں جواس سے پہلے ورلڈکپ نہیں جیت سکیں ان میں ایک ٹیم پھر انگلینڈ کی ہی ہے۔

میزبان ملک انگلینڈ 1992 کے فائنل سمیت اب تک تین بار فائنل کھیل چکی لیکن فتح کا اس کا مقدرنہ بنی،1979 اور1987 کے ورلڈکپ میں بھی انگلینڈ نے فائنل کھیلا تھا۔ نیوزی لینڈ نے تاریخ میں اب تک صرف ایک ہی فائنل کھیلا ہے اوراس میں بھی اسے کامیابی نہ مل سکی۔نیوزی لینڈ لگاتار دوسری بار ورلڈکپ کا فائنل کھیل رہی ہے، 2015 کے ورلڈکپ کے فائنل میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ کا چوتھا اورنیوزی لینڈکا دوسرا ورلڈکپ فائنل،اب دیکھنا ہوگا چیمپئن بننے کیلئے قسمت کس کا ساتھ دیتی ہے۔دوسری طرف آج دنیا بھر کی نظریں عالمی ٹورنامنٹ کے فائنل پر ہیں .کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیائی شائقین کی دلچسپی پاکستان اور بھارت کے پیچھے رہ جانے سے کم ہوگئ ہے تاہم پھر بھی کرکٹ شائقین ورلڈ کپ کا یہ فائنل میچ ضرور دیکھیں گے