انگلش کرکٹر سیم بلنگز ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔سیم بلنگز ایونٹ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔
سیم بلنگز نے ٹیم ہوٹل میں لاہور قلندرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا، لاہور قلندرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کرکٹر کی آمد کی تصویر شیئر کی گئی۔سیم بلنگز آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ہے۔
Welcome @sambillings 🤝#sochnabemanahai | #HBLPSL8 | #QalandarHum | #QalandarsCity | #LQvPZ pic.twitter.com/EppBTjZYq6
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 25, 2023
ادھراس سے پہلےپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی جوش لٹل انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
کرک انفو کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر جوش لٹل ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پریٹوریا کیپیٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔
انجری کی وجہ سے انہیں فوری طور پر آئرلینڈ منتقل کردیا گیا ہے ، انہیں پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنی تھی تاہم اب وہ ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
جوش لٹل کا انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم گجرات ٹائٹنز سے بھی معاہدہ ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل وہ فٹ ہوجائیں گے ۔ وہ آئرلینڈ کی موجودہ قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں آئی پی ایل میں خریدا گیا ہے۔