انگلش کپتان کا پاکستان کیخلاف سیریز مس کرنے کا امکان ہے

برطانوی میڈیا کے مطابق کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں، ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق جوزبٹلر آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں،انگلش کپتان ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے مکمل سیریز مس کر سکتے ہیں، ممکنہ طور پرجوز بٹلر صرف آخری دو میچز تک خود کو محدود کر سکتے ہیں، انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈد معین علی کراچی چاروں میچزمیں قیادت کریں گے، معین علی کے لاہور کے میچز میں بھی قیادت کرنے کا امکان ہے

کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں وارم اپ میچز ہیں، جلدی کی ضرورت نہیں،پاکستان میں سیریز کے آخری دو میچز ملتے ہیں تو یہ بہترین ہو جائے گا

قبل ازیں گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچی کراچی پہنچنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی کرکٹ کے ساتھ محبت اور جوش قابل ذکر ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہت مضبوط ٹیم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیم میں 7 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، ایونٹ کے ابتدائی 4 میچز کراچی جب کہ آخری3 لاہور میں ہوں گے

Shares: