مزید دیکھیں

مقبول

انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کرکٹ کے اہم ترین 41 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم آج اپنا نواں اور آخری راؤنڈ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے،
میزبان ٹیم اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف چیسٹرلی اسٹریٹ کے میدان میں سیمی فائنل کے لئے جنگ لڑ رہی ہے ، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں اب تک 5 میچز ہوئے ہیں جس میں کیویز فتحیاب رہے ہیں ۔

انگلش ٹیم اس وقت 10 پوائنٹس پر موجود ہے اور ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے اسے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے تبھی وہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر پائے گی۔

انگلینڈ کو شکست کی صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، بنگلہ دیش کی ٹیم گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں ہار کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے تاہم بنگلہ دیش کے خلاف جیت کر پاکستان کے 11 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جانے کے امکانات موجود ہیں۔

میزبان ٹیم کی راؤنڈ میچز میں مہم آج اپنے اختتام کو پہنچے گی اور نیوزی لینڈ کے خلاف فتح اسے اگلے مرحلے میں پہنچا سکتی ہے۔ شکست کی صورت میں اسے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

ورلڈکپ2019 کا 41 واں میچ نیوزی لینڈ کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ ٹیم تیسری پوزیشن پر ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی۔

اس ٹورنامنٹ میں 11 پوائنٹس ہونے کے سبب آج کے میچ میں شکست سے کیویز کو زیادہ خطرہ نہیں ہے لیکن انگلینڈ کی جیت پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتی ہے۔

پاکستان اپنا آخری میچ بنگلہ دیش سے جیت پر 11 پوائنٹس پر پہنچے گا اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر اپنے کھاتے میں 12 نمبر جمع کر لے گی