اسلام آباد :’بہت ہوگیا، اب قوم گھبرا لے‘:پی ڈی ایم کو تو بہت ہی گھبراہٹ ہورہی ہے: ترجمان پی ڈی ایم ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عوام کو گھبرانے کا کہہ دیا اور کہا کہ اب بہت ہوگیا ہے قوم کو چاہیے کہ اب وہ گھبرائیں۔سچی بات ہے کہ ہمیں تو شروع دن سے ہی بہت گھبراہٹ ہورہی ہے
ان کا کہنا تھاکہ قوم اب نہ گھبرائی اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف باہر نہ نکلی تو ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا، ملک میں 22کروڑ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔اُدھر اپوزیشن جماعتوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے۔
مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور ظلم، حکومت نے پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا۔ نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکشین کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسہ تک کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 59 پیسے اضافہ کر کے نئی قیمت 110 روپے 26 پیسے مقرر کر دی گئی۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 108 روپے 35 پیسے ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا، نئی قیمتیں 15 روز کے لئے نافذ ہوں گی۔