سینئیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان اب اپنے چاہنے والوں کو اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر انٹر ٹینمنٹ کی دنیا میں منفرد اور دلچسپ شو میں نظر آئیں گے-
باغی ٹی وی :مبشر لقمان کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 18 لاکھ ہیں اور اپنے یو ٹیوب چینلز کے ذریعے سیاسی ، معاشی ، سائنسی و دینی ،ملکی اور غیر ملکی حالات کے حوالے سے معلوماتی ویڈیوز شئیر اور اپنے تجزیے شئیر کرتے رہتے ہیں جن کو عوام کی جانب سے کافی پسند کیا جاتا ہے-
تاہم اب وہ اپنے چاہنے والوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لئے ایک منفرد اور دلچسپ شو لے کر آرہے ہیں-
مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اعلان اپنے ٹوئٹ میں اپنے نئے شو کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپنے شو نیور مائنڈ شو کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے بس یہی لکھا کہ جلد ہی آ رہا ہے-
Coming Soon… pic.twitter.com/OXxr1o2olj
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) February 10, 2021
انہوں نے اپنے شو کے متعلق زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شو میں سیاست، اور حالات حاضرہ پو دلچسپ اور منفرد طریقے سے تجزیے کئے جائیں گے-
شو میں پاکستان کے نامور کامیڈین بھی نظر آئیں گے اور اپنی دلچسپ باتوں ،لطیفوں اور چٹکلوں سے شائقین کو محفوظ کریں گے جن میں کامیڈین طاہر نوشاد ، گلفام خان ، اکمل راہی اور ہنی شہزادی شامل ہیں-
شو کی میزبانی کے فرائض کائنات کاظمی سرانجام دیں گی جبکہ شو میں سینئیر صحافی مبشر لقمان تجزیہ کار کے طور نظر آئیں گے اور شو کی ہر قسط میں معروف شخصیات بھی جلوہ گر ہوں گی جن سے دلچسپ سوالات و جوابات کئے جائیں گے-
نیور مائنڈ شو ہر ہفتے کی شام 7 بجے مبشر لقمان کے آفیشل یوٹویب چینل پر ریلیز کیا جائے گا تو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے اس شو کو دیکھنے معروف کامیڈین کی باتوں سے لطف اندوز ہونے اور دنیا بھر کے حالات حاضرہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے مبشر لقمان آفیشل یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں-