ڈی آئی خان : ملتان روڈمریالی موڑ سے قریشی موڑ کے قریب سالہاسال سے موجود پرانے قدیمی درختوں کا صفایا

باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)ملتان روڈمریالی موڑ سے قریشی موڑ کے قریب سالہاسال سے موجود پرانے قدیمی درختوں کو بیدردی سے کاٹاجارہاہے۔ ابھی تک واضح طورپر یہ معلومات نہیں مل سکی ہیں کہ ان درختوں کومحکمہ جنگلات، محکمہ این ایچ اوو سی اینڈڈبلیوکے حکام کے احکامات پر کاٹاجارہاہے یاپرائیویٹ لوگ ان درختوں کوبیدردی سے کاٹ رہے ہیں۔ماحول دشمن درختوں کو بیدردی سے کاٹ رہے ہیں اورحکومتی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان ہورہاہے مگرسب نے اس پر چپ ساد ھ رکھی ہے۔ اتنی بڑی کرپشن پر اعلیٰ حکام کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کشنرڈیرہ نصراللہ خان سے اس بارے نوٹس لینے اور محکمہ اینٹی کرپشن سے فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان روڈمریالی موڑ سے قریشی موڑ کے قریب سالہاسال سے موجود پرانے قدیمی درختوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے بیدردی سے کاٹاجارہاہے۔ ابھی تک واضح طورپر یہ معلومات نہیں مل سکی ہیں کہ ان درختوں کومحکمہ جنگلات، محکمہ این ایچ اوو سی اینڈڈبلیوکے حکام کے احکامات پر کاٹاجارہاہے یاپرائیویٹ لوگ ان درختوں کوبیدردی سے کاٹ رہے ہیں۔ماحول دشمن درختوں کو بیدردی سے کاٹ رہے ہیں اوران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔درختوں کوکاٹنے سے حکومتی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان ہورہاہے مگرسب نے اس اہم معاملے پر چپ ساد ھ رکھی ہے۔ اتنی بڑی کرپشن پر اعلیٰ حکام کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کشنرڈیرہ نصراللہ خان سے اس بارے نوٹس لینے اور محکمہ اینٹی کرپشن سے ملوث کرداروں کے خلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

Leave a reply