ارطغرل غازی فراڈ کیس میں گرفتار کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

0
49
ارطغرل غازی فراڈ کیس میں گرفتار کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور #Baaghi

لاہور:عدالت نے ترک اداکار فراڈ کیس میں گرفتار کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کر لی کاشف ضمیر کیخلاف جعلی سازی اور فراڈ کا مقدمہ درج تھا-

باغی ٹی وی : ترک اداکار انگین التان سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کو کینٹ کچہری میں پیش کردیا گیا کاشف ضمیر کی پولیس حراست سے بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے کاشف ضمیر کو عدالت میں پیش کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے نے ملزم کاشف ضمیر کی اسلحہ رکھنے اور خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا، اس کے قبضے سے نیلی بتی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزم ضمانت کا حقدار نہیں ملزم کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ایف آئی آر میں درج دفعات قابل ضمانت ہیں، اس لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نےایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت منظور کر لی۔

دوسری جانب ترک اداکار سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کی کینٹ کچہری میں بھی پیشی ہوئی، مجسٹریٹ نے ملزم کاشف ضمیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا کاشف ضمیر پر فراڈ کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج ہے، اس پر ترک اداکار سے 9 کروڑ کےفراڈ کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ماڈل ٹاؤن کورٹس کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان کے ساتھ مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا-

کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے کاشف ضمیر کا چہرہ ڈھانپ کر انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھاتفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست جمع کرائی تھی۔

جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے سی آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو کاشف ضمیر کو 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی-

خیال رہے کہ سی آئی اے نے 17 جون کو کاشف ضمیر کو ترک اداکار کی شکایت پر گرفتار کیا تھا جنہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے لیے ان کا غلط استعمال کیا۔

ارطغرل غازی سے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا۔آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پرمقدمہ درج کر کے ملزم کاشف ضمیر کو گرفتار کیا گیاہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے انجین التان کو پاکستان بلوایا۔یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے انجین التان کو طے کردہ رقم ادا نہیں کی گئی انجین التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا۔

مقدمہ درج ہونے پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لئے نشتر کالونی کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا جبکہ ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے ایک اور مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا تھا-

ارطغرل غازی کے پیسے نہ دینے اوردھوکادینے پرٹک ٹاکرکاشف ضمیرگرفتار

Leave a reply