شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں گنکت الپ اور کوتلوکا الپ کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار حکام سیرم اور مہمت پالا پاکستان پہنچ گئے ہیں-
باغی ٹی وی : گزشتہ برس پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ترک ڈرامہ سیریل دیریلیس ارطغرل کو پاکستان ٹیلیویژن (پی ٹی وی) پر اردو میں ڈب کر کے ارطغرل غازی کے نام پر نشر کیا گیا تھا جسے پاکستان عوام کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی اور اس ڈرامے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے-
نہ صرف ڈرامے نے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خوب پسند کیا گیا اور پاکستان کے معروف برانڈز کے ایمبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا اور ارطغرل غازی ڈرامے کے کردار پاکستان میں بھی آ چکے ہیں جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا-
تاہم گزشتہ رات ارطغرل غازی کی ٹیم کے ممبران پاکستان کے شہر لاہور میں پہنچے ہیں جہاں ان کو پاکستان ریسٹورنٹ یونٹی ایسوسی ایشن کے چئیرمین عامر فاروق قریشی نے مدعو کیا ہے یہ وفد لاہور میں 10 دن قایم کرے گا جس دوران یہ لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کریں گے اور معروف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے-
آج پریس کانفرنس میں ترک مہمانوں پاکستان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارطغرل ڈرامہ پاکستان میں بہت پسند کیا گیا جس کے لئے ہم پاکستانیوں کے مشکور ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ہیں لیکن ایسے لگ رہا ہے کہ ہم ترکی میں ہی موجود ہیں پاکستان اور ترکی میں بس موسم کا فرق ہے –
ترک مہمانوں نے کہا کہ 2023 تک ترکی سُپر پاور بنے گا اور ترکی اور پاکستانی کی دوستی ایک مثالی دوستی ہو گی-
ترک مہمانوں نے سی سی پی لاہور کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہوں نے ایمرا کے آفس کا بھی وزٹ کیا-