پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ارطغرل غازی کے مداحوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی : گزشتہ سال دسمبر 2019 میں پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ کا آغاز کیا تھا۔

دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی نے معروف ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے اردو ترجمے کے بعد ایک اعلی مہارتی ٹیم کے ساتھ اس کی ڈبنگ شروع کی اور اسے پی ٹی وی پر نشر کرنا شروع کر دیا جس کے نشر ہوتے ہی اس ترک ڈرامے نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔

ان سیریز میں تیرھویں صدی کے مسلمانوں کے اقدار کودکھایا گیا ہے اور اسلامی اقدار کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ ہر مسلمان اس سیریز اور اس کے کرداروں کا دیوانہ ہےاس ڈرامے کو جو مقبولیت پاکستان میں حاصل ہوئی ہے وہ آج تک کسی بھی تُرک ڈرامے کو نہیں ملی اس ڈرامے اور کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے-

مذکورہ ڈرامے کے کرداروں کے ساتھ محبت کو دیکھتے ہوئے پی ٹی وی نے عید کے موقع پر لاک ڈاؤن کے دوران مداحوں کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے ایک بڑا اعلان کیا ہے کہ عید کے دوسرے دن ان لوگوں سے ملا قات کروائی جائے گی جنہوں نے ارطغرل غازی کی اردو میں ڈبنگ کرنے کا کام سرانجام دیا-اور اپنی آواز کے ذریعے پاکستان میں گھر گھر اسلام کے تاریخی محافظوں کا پیغام پہنچایا-


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی وی نے اپنے ٹویٹر ہینڈلر سے ایک ٹویٹ کیا جس میں لکھا کہ ارطغرل غازی اردو ڈبنگ کی آوازوں کے ساتھ ایک ملاقات، اتوار 02 اگست شام 7.00 بجے صرف پی ٹی وی ہوم پر-

واضح رہے کہ اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیا م سے قبل کی ہے۔ ڈرامے کی مرکزی کہا نی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے کی مرکزی کہا نی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل دیریلیس ارطغرل میں دکھائے گئے 5 پراسرار مناظر

ترک اداکار انجن التان نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

Shares: